کاروار :قومی سطح کے مقوی غذا ہفتہ کے متعلق بچوں کے لئے پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th September 2016, 9:53 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :۲۷/ستمبر (ایس او نیوز) ضلع قانونی خدمات بورڈ، ضلع وکلاء تنظیم ، محکمہ برائے خاتون و اطفال فلاح وبہبودی اور ضلع صحت عامہ محکمہ کے اشتراک سےقومی سطح کا  ’’مقوی غذا ‘‘ ہفتہ منایا جارہاہے ، اس تعلق سے بینگا گنگی واڑہ کی کنڑا ماڈل پرائمری اسکول کے صحن میں منعقدہ پروگرام کا سول جج اور ضلع قانونی بورڈ کے سکریٹری دویندر پنڈت نے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسان کو جینے کے لئے پاکیزہ اور تازہ ہوا، پانی جس طرح لازمی ہے بالکل اسی طرح مقوی غذا بھی اہم ہے۔ غیر مقوی غذا سے بچے کمزور ہوجاتے ہیں ایسے بچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں مقوی غذا فراہم کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ پروگرام میں تعلقہ میڈیکل افسر ڈاکٹر سورج نایک اورمیڈیکل تعلیم افسر رام چندر مڈیوال نے  بھی خطاب کیا۔ خاتون محکمہ کے نائب ڈائرکٹر راجیندر بیکل نے محکمہ کے ذریعے انجام دئیے جارہے کاموں کی تفصیلات پیش کیں۔ کاروار بلدیہ کی نائب صدر شویتا نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈائس پر اسکول کے صدر مدرس ، صحت عامہ مرکز کے ڈاکٹر موجود تھے۔ آنگن واڑی کارکن چھایا سالکر نے نظامت کی ، پی ایچ نائک نے استقبال کیا،ایس آر جوشی نے شکریہ اداکیا۔

اگریگولڈ ایجنٹ پر حملہ کئے جانے کی اگریگولڈ ہت رکشھنا ویدیکے نے مذمت کی ہے۔ اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے ویدیکے کے نارائن کے شٹی نے کہا ہے کہ کمپنی مسائل سے دوچار ہے ، معاملے عدالت میں زیر سماعت ہے، گاہکوں اور ایجنٹوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ویدیکے جدوجہد کرنے کی بات کہی  ۔

 

SahilOnline Coastal news bulletin in URDU dated 27th Sep 2016:

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔