کاروار: فورلین کی تعمیر کے لئے مزید زمین کا مطالبہ  : ٹول پلازہ کی تعمیر کے لئے بھی زمین کی مانگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2018, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:9/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)کنداپور  سے کاروار تک کی قومی شاہراہ 66کی توسیع  کرتے ہوئے فورلین میں منتقلی کےلئے سینکڑوں ہیکٹر فاریسٹ زمین حاصل کی گئی ہے، اب پھر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مزید زمین کا مطالبہ پیش کیا ہے۔

قومی شاہراہ کی توسیع کے لئے  کھودا گیا پہاڑ کھسکنے کا خطرہ ہے، اس کو ڈھلوان میں تبدیل کرتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کے لئے 27.015ہیکٹر زائد فاریسٹ زمین 100برس تک لیز پر دینے کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے محکمہ ماحولیات کو پیش کش ارسال کی ہے۔ کاروار فاریسٹ  معاون علاقہ میں 13.92، ہوناور علاقہ میں 9.985اور کنداپور فاریسٹ علاقے میں 3.5ہیکٹر فاریسٹ زمین کا مطالبہ لے کر اتھارٹی نے جولائی کے مہینے میں ہی عرضی داخل کی ہے، مگر فاریسٹ محکمہ کی طرف سے ابھی تک زمین فراہم نہیں کی گئی ہے۔

کہاں کہاں کی زمین کامطالبہ ؟: باڑ، بینگا، ارگا، ہارواڑ ، آمدلی ، آورسا، شیڈگری ، بیلسے ، شرالی ، بللے ، برگی ، مرجان، انترولی ، ہوناور، کیلگی نور، منکی ، گنونتے ، سلے بیلو، شیرور، پڈوری کی فاریسٹ زمین کی مانگ کی گئی ہے۔

ٹول پلازہ کےلئے بھی عرضی : اس کے علاوہ ٹول پلاز ہ کی تعمیر کے لئے آئندہ 30برسوں تک ہٹی کیری کے سروے نمبر 10 اے پر 2.469ہیکٹر زمین دینے کے لئے این ایچ اتھارٹی نے فاریسٹ محکمہ سے  اپیل کی ہے۔

6ہزار سے زائد درختوں کی کٹائی : پچھلے  2برسوں سے فورلین کی تعمیر کا کام جاری ہے، جس کے نتیجے میں ضلع کی قومی شاہراہ کے کناروں کی کیفیت  بہت کچھ بدل گئی ہے۔ قومی شاہراہ کنارے پر جہاں تہاں پیپل، آم وغیرہ کے سینکڑوں  برس پرانے  درخت تھے، قومی شاہراہ سے گزرنا راحت بخش ہوتاتھا، لیکن آج وہ درخت غائب ہیں جس کی وجہ سے قومی شاہراہ  پر سفر کرنا  آگ سے گزرنے کی مانند  ہے ، بھٹکل سے لے کر کاروار تک شاہراہ کا سفر کریں گے تو کہیں بھی ایک درخت نظر نہیں آئے گا۔

187کلومیٹر لمبی شاہراہ کو فورلین منتقلی منصوبے کے لئے ابھی تک 159.8ہیکٹر زمین دی گئی ہے۔ فاریسٹ زمین پر موجود 4596درخت ،غیر فاریسٹ سرکاری زمینات اور ذاتی زمینات پر موجود 2717کو فورلین کی تعمیر کے لئے کاٹا گیا ہے۔ فاریسٹ محکمہ نے درختوں کو کاٹنے سے پہلی شرط لگائی تھی کہ 12ہزار پودے لگائے جائیں،لیکن کام ابھی تک تکمیل نہیں ہونے سے پودوں کی نصب کاری نہیں ہوئی ہے۔

اترکنڑا ضلع میں 159ہیکٹر فاریسٹ زمین حاصل کرنے کے بعد نیشنل اتھارٹی کو ضلع میں متبادل زمین میسر نہیں ہونے سے اتھارٹی نے کہاہے کہ ٹمکور ضلع کے گوبی تعلقہ کی 320ہیکٹر زمین پر پودوں کی نصب کاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اب اتھارٹی نے مزید زمین کا مطالبہ کیا ہے تو متبادل کے طورپر انہیں زمین دینے کے لئے تلاش کرنی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔