کاروار میں خیر سگالی اور مساوی زندگی کاپیغام دینے 8اکتوبر کو ’’میں گوری ہوں ‘‘ اہم مذاکرے کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th October 2017, 9:45 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:5/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)’’میں گوری ہوں ‘‘جہاں گفتگوہوتی ہے وہاں قتل کی کوئی جگہ نہیں ہوتی ، ہم اور تم خیر سگالی اور مساوی زندگی کے لئے ۔جیسے اہم عنوانات کو موضوع بنا کر اترکنڑا ضلع کے یکساں ذہن اداروں اور تنظیموں کی طرف سے 8اکتوبر 2017بروز اتوار کی صبح 10بجے چرچ روڈ پر واقع فائیواسٹارہوٹل کے سبھابھون میں ضلعی اجلاس منعقد کئے جانے کی منتظمین نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

50سے زائد اداروں اور تنظیموں ، این جی اوز کے اشتراک سے منعقدہونے والے اجلاس کا مقصد بتاتے ہوئے کہاگیا ہے کہ صحافی ، مفکر اور سماجی مجاہدہ گوری لنکیش کا قتل ہوکر ایک مہینہ ہوگیا ریاستی محکمہ پولس ابھی تک قاتلوں کاپتہ لگانے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے، ابھی تک پتہ نہ لگانےپر ملک کے عوام اور مفکرحیرت زدہ ہیں، آج اور کل اور کسی کو بلی لیں گے کہنا مشکل ہے، عوام اصلی دہشت گردی کے خوف میں جینے کے حالات ہیں، آخر یہ سب کیوں ہورہاہے؟ذات پات، دھرم ،نسل، طبقات کے نام پر نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ ملک کی اکثریت میں نفرت کے جذبات کا پیدا ہونا تشویش ناک ہے۔ جہاں بھائی چارگی، یک جہتی ، مساوات، مختلف فکریں ، ثقافتیں ، تہذیبیں ، زبانیں محفوظ رہتی ہیں وہیں ملک ترقی کرنا ممکن ہوگا۔ وہاں پر ہی نیا شعور پیدا ہوتاہے، ملک کو موجودہ خطرات سے دورکرنا ہے عوام کو بچانا ہے تو سیاسی مفکر، طلبا ، نوجوان، مزدور، مفکر، کسان ، مرد وعورت، تمام دھرموں ، نسلوں، درج فہرست ذاتوں کے لوگ، جہدکاروں کو متحدہ گفتگوکرنا ضروری ہے۔ ایسے کچھ بہتر مقاصد کو لےکر یکساں ذہن والے بہت سارے اداروں اور تنظیموں کی طرف سے 8اکتوبر کو کاروار میں ایک اہم پروگرام منعقد کیا گیا ہے، جس میں بین الاقوامی مفکر ، پدم شری ایوارڈ یافتہ ادیب ڈاکٹر جی این دیوی ، تجزیہ نگار ڈاکٹر راجیندرچناشیموگہ کے علاوہ کئی شخصیات شریک ہونگی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے بھائی چارگی اور خیرسگالی کا تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...