آئندہ بلدی اداروں کو کارکردگی بنیاد پر فنڈ فراہم کیا جائے گا:ڈاکٹر ایچ ششی دھر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2016, 12:35 PM | ساحلی خبریں |

کاراور 9/دسمبر (ایس او نیوز)ریاستی فورتھ فائنانس کمیشن کے رکن ڈاکٹر ایچ ششی دھر نے بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں بلدی اداروں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر فنڈ فراہم کیے جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔

    مسٹر ششی دھرنے یہ بات یہاں ضلع پنچایت کے میٹنگ ہال میں ضلع بھر کے میونسپالٹی اور پنچایتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ جائزاتی نشست میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنچایت راج کے تحت آنے والے تمام اداروں کو اپنا حساب و کتاب صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔ گرام پنچایت سطح پر ٹیکس کی وصولیابی کو صحیح طور پر انجام دینے کے علاوہ ٹیکس کی شرح پر نظر ثانی کا کام بھی وقفے وقفے سے ہونا چاہیے۔

    اس موقع پربلدی اداروں کے ذمہ داروں نے سڑک، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کے تعلق سے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل کا ذکر کیااور سرکارکی طرف سے زیادہ سے زیادہ فنڈ فراہم کرنے کی مانگ رکھی۔تعلقہ پنچایت کے صدور نے اپنی طرف سے میمورنڈم دیا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ تعلقہ صدور کو بھی ماہانہ اعزازی معاوضہ دیا جانا چاہیے اس کے علاوہ تعلقہ پنچایتوں کے لئے فنڈ میں اضافہ ہونا چاہیے۔

اس میٹنگ کے دوران ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر،نائب صدر سنتوش رینکے،سی ای او مسٹر ایل چندر شیکھر نائک،فائنانس کمیشن کے رکن امرناتھ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...