ہوناور میں منکال وئیدیا اور اننت کمار ہیگڈے کے درمیان جھڑپ: سرکٹ ہاؤس میں معمولی کمرے کو لےکر لفظی جھڑپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th February 2017, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 26/فروری    (ایس او نیوز) سرکٹ ہاؤس میں ریزرو کردہ کمرہ نہ ملنے پر اترکینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے اور بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے درمیان لفظی جھڑپ ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

بتایا جارہاہے کہ سنیچر کی صبح  کسی پروگرام میں شرکت کے لئے  ایم پی آننت کمار ہیگڈے سرکٹ ہاؤس پہنچے ، جس کمرے میں ان کا قیام تھا وہاں پہلے سے بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، منکی بلاک کانگریس صدر چندرشیکھر گوڈا کے ساتھ مقیم تھے۔ ایم پی جب کمرے کے اندر  پہنچے تو وہاں رکن اسمبلی اور دیگر لوگوں کودیکھ کر ایم پی کے حمایتیوں نے سوچا کہ چلئے دوسرا کمرہ دیکھ لیں۔ لیکن ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے اسی کمرے کی مانگ کرتے ہوئے رکن اسمبلی کے کمرے میں موجود رہنے کے بائوجود  اندر چلے گئے۔ اس وقت فطری اندازمیں مسکراتے ہوئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے ان کا استقبال کیا۔ لیکن ایم پی حسب معمول اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے رکن اسمبلی سے بلند آواز میں کہاکہ تم اس کمرے میں کیا کررہے ہو ؟ منکال نے جب بات کرنے کی کوشش کی تو آننت کمار ہیگڈے نے ترش لہجے میں کہا کہ یہ کمرہ خالی کرو، مجھے تم سے کوئی دوسری بات نہیں کرنی ہے۔ ایم پی کے تیور کو دیکھتے ہوئے  رکن اسمبلی منکال وئیدیا کمرے سے باہر چلے گئے۔

واقعے کے فوری بعد باہر لوگوں سے یہ سنا گیا کہ  ایک عوامی نمائندہ ہوکر دوسرے عوامی نمائندے سے اس طرح کا رویہ اپنانا بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ عوام نے ایک ایم پی کے ایک  معمولی کمرے کو لے کر رکن اسمبلی کے ساتھ غلط سلوک  کرنے پر سخت اعتراض کیاہے۔

اس بات کا پتہ نہیں چلا کہ ایم پی اور ایم ایل اے کے درمیان کمرے کے اندر مزید کیا جھگڑا ہوا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف اتنی سی بات پر ایم ایل اے باہر نہیں جاسکتے، کافی لفظی جھڑپیں ہوئی ہوں گی، لیکن کیا کیا باتیں ہوئیں معلو م نہیں ہوا۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا سے رابطہ کرنے پر انہوں نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...