ضلع اُترکنڑا میں ڈکیتی ، چوری ، عصمت دری کے واقعات میں اضافہ : 1700سے زائد مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th April 2017, 9:29 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:19/اپریل(ایس اؤنیوز) ضلع میں بینک ڈکیتی ، دکانوں اور گھروں میں چوری ، دن دہاڑے خواتین پر ظلم ، سلسلہ وارلوٹ مار کی وارداتیں جیسے دیگر جرائم کے انسداد اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ضلع کے حساس اور مشتبہ مقامات پر خانگی اشتراک سے سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری کے لئے ضلع پولس محکمہ نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ دیہی اور شہری علاقوں  سمیت مختلف مقاما ت پر 1700سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، اسی طرح ریاستی حکومت کی طرف سے اترکنڑا ضلع کے لئے 15سی سی ٹی وی  کیمرے دئیے گئے ہیں، جنہیں ضلع کے مرکزی مقام کاروار میں نصب کرنے کے لئے مقامات کی نشاندہی کاکام جاری ہے۔

گذشتہ دوسالوں سے ضلع میں کے وی جی بینک ڈکیتی کی کوشش، کاروار، بھٹکل ، سرسی ، کمٹہ ، ڈانڈیلی علاقوں میں باربار گھروں اور دکانوں میں  چوری ، اے ٹی ایم میں لوٹ مار، ہلیال میں ہوئی  دن دہاڑے عصمت دری ، جوئیڈا میں ریپ اینڈ مرڈر معاملات کا ریاست بھر میں چرچا رہاہے، جن مقامات پر جرائم کو انجام دیاگیا ہے وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہونے کی وجہ سے ملزموں کو پتہ لگانا پولس کے لئے سردردبن گیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے ڈی آئی جی نے ضلع کے شدید حساس مقامات پر لازماً سی سی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی تھی ، اترکنڑا ضلع جغرافیائی لحاظ سے وسعت بھر اہے ، پولس محکمہ میں عملہ کی قلت ہے، محکمہ کے پاس موجود وسائل کی بنیاد پر ہر جگہ سی سی کیمرے نصب کرنا ممکن نہیں تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لٹیروں، ڈکیتوں اور دیگر جرائم پیشہ لوگ بے دھڑک اپنا کام انجام دے رہے تھے مگر اب سی سی  ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ  آگے ایسا ممکن نہیں ہوگا۔

ڈی آئی جی کی ہدایات پر ضلع ایس پی نے ہرعلاقائی سطح کے پولس افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے دیہی اور شہری علاقوں کے نشان زدہ مقامات پر کیمرے نصب کرنے کے لئے احکامات جاری کئے تھے، جس کے مطابق سرکل انسپکٹر کی قیادت میں 30مارچ کو دکانوں، بینک، فائنانس ، جولیری شاپ، سرکاری ، امدادی ، خانگی اداروں کو لازماً سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے لئے تاجرحضرات  اور  سرمایہ داروں نے بھی تعاون کیا ہے۔ قومی اور ریاستی شاہراہوں کو زیادہ ترجیح دیتے ہوئے کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں،جن معاون علاقوں میں کیمرے نصب کئے گئے ہیں ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ۔

بھٹکل: شہری پولس تھانہ 84-دیہی تھانہ 04-مرڈیشورتھانہ 204-منکی تھانہ 19-ہوناور تھانہ 73-کمٹہ تھانہ 113-گوکرن تھانہ 6۔

کاروار: کدرا پولس تھانہ 22-چتاکول 45-ملاپور111-انکولہ 11-کاروار دیہی 46-کاروار شہری تھانہ 625-

سرسی : منڈگوڈ پولس تھانہ 17-سرسی دیہی تھانہ 06-سداپور تھانہ 08-یلاپور28-سرسی مارکیٹ31-بنواسی 6-سرسی شہری 16-

ڈانڈیلی : دیہی تھانہ 01-ہلیال 09-جوئیڈا 22-رام نگرپولس تھانہ 56-

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔