کاروار : اقلیتی طبقہ کی سہولیات کے لئے شادی محل،سمودایا بھون کا تعمیری منصوبہ : ادارے رابطہ کریں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st June 2017, 10:49 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:21/جون (ایس اؤنیوز) ریاست کے اقلیتی طبقہ مسلمانوں کے تہذیبی اور ثقافتی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی خاطر ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی فلاح وبہبودی کی طرف سے شادی محل، سمودایا بھون کی تعمیر کرکے متعلقہ وقف محکمہ اور دیگر اداروں کو منتقل کرنے کے لئے منصوبہ جاری کیا گیا ہے۔ خواہش مند ادارے اس سلسلے میں زائد جانکاری اور معلومات کے لئے ضلع اقلیتی فلاح وبہبودی محکمہ کاروار سے 08385-220336پر رابطہ کرنے کی ضلع اقلیتی افسر نے اپیل کی ہے۔ منصوبہ سے استفادے کے لئے اقلیتی ادارے فوری طورپر رابطہ کرکے جانکاری حاصل کریں تو اپنے شہر میں حکومت کی طرف سے عوامی سہولیات کے لئے ایک شادی محل کی تعمیر ممکن ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی