کاروار: بدائی منصوبے کے تحت اقلیتی لڑکیوں کی شادی کے لئے 50ہزار روپئے کا تعاون : خواہش مندوں سے عرضیاں مطلوب
کاروار :25/ستمبر(ایس اؤ نیوز)اقلیتی طبقے کی لڑکیوں کی شادی اخراجات کے تعاون دینے والے بدائی (وداعی ) منصوبے کے تحت لڑکیوں کی شادی اخراجات میں تعاون کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔
معاشی طورپر کمزور ، پسماندہ اقلیتیوں مسلم، کرسچن ، جین ، پارسی اور سکھ کی لڑکیوں کی شادی اخراجات کے لئے حکومت کی طرف سے 50000روپئے کا تعاون دیا جاتاہے۔ ’’ بدائی ‘‘ منصوبے کے تحت تعاون لینے کے خواہش مند مستفیدین کے لئے آن لائن عرضی دینے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ شادی سے 8روز پہلے دی جانے والی عرضی کو قبول کیاجائےگا۔ اس کے بعد دی جانے والی عرضیاں قبول نہیں ہونگی۔
مستفیدین کو آن لائن عرضی دینے کے لئے متعینہ وقت سے پہلے یعنی شادی سے 8روز پہلے ضلع اقلیتی فلاح و بہبودی محکمہ میں خو دپہنچ کر عرضی دینی ہوگی۔ پوسٹ کے ذریعے بھیجی جانے والی عرضیاں رد کئے جانےکی جانکاری محکمہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔