کاروار: ماہی گیر مشینی کشتیوں اور انجن کی جانچ :غیر حاضر ہونے پر رجسٹریشن منسوخ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th October 2018, 7:02 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:11/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں مچھلی شکار کے لئے رعایتی نرخ پر مٹی کا تیل (کیروسین)حاصل کرنے والے مشینی ماہی گیرکشتیوں کی 23اکتوبر کی صبح 9بجے سے شام 6بجے تک جانچ کئے جانے کے متعلق محکمہ ماہی گیر ی کے  نائب ڈائرکٹر کاروار نے اطلاع دی ہے۔

محکمہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیر کشتی کے مالکان اپنی  ملکیت والی مشینی بوٹ اورکشتی کا انجن جانچ مرکز پر حاضر کرنا ہے، اگر کوئی حاضر نہیں ہوتاہے اور جن کی  کشتیاں بہتر حالت  میں نہیں ہیں ان کی رجسٹریشن اور رعایتی قیمت والے مٹی کا تیل کی منظوری رد کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ ضلع میں جن مراکز پر کشتیوں کی جانچ ہوگی اس کی تفصیل اس طرح ہے۔

بھٹکل میں منڈلی بیچ۔ تنگنگنڈی بندرگاہ، مرڈیشور بیچ۔ہوناور میں ٹونکا کاسرکوڈ(بندر)، منکی (کوڈی /بیچ)۔ کاروار ماہی گیر نائب کمشنر کاروار دفتر کے سامنے والے بیچ، ماجالی بیچ(گوٹنی باگ)، مدگا(بیچ)۔ انکولہ میں ہارواڑ (سرکاری لوئر پرائمری اسکول کے سامنے والے بیچ)اورکمٹہ میں ونلی بیچ، تڈدی بندرگاہ ، الویدنڈے ،شنی ہلتومراکز پر مشینی کشتیوں اور انجن کی جانچ ہوگی۔ ا س سلسلے میں زائد معلومات کے لئے کاروار ماہی گیر دفتر ، انکولہ ، کمٹہ ، ہوناو ر اور بھٹکل میں ماہی گیر دفاترسے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...