کاروار:لوک آیوکتہ پولس افسران عوام کی شکایات وصول کریں گے : 19اگست کو بھٹکل میں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th August 2017, 7:21 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:16/اگست (ایس اؤنیوز)ضلع اترکنڑا کے مختلف تعلقہ جات میں لوک آیوکتہ پولس افسران عوامی سطح پرمسائل اور شکایات کو حاصل کرنے کی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔ کس تعلقہ جات میں کن کن تواریخ کو کس وقت عوام سے شکایات وصول کی جائیں گی اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

سرسی،سداپور اور منڈگوڈ میں 18اگست کی صبح 30-11بجے سے دوپہر 1بجے تک ۔ 19اگست کی صبح 11بجےسے 30-12تک ہوناور میں ہونگے تو بھٹکل میں صبح 30-11بجے سے دوپہر 00-01بجے تک لوک آیوکتہ پولس افسران موجود رہ کر عوام سے شکایات حاصل کریں گے۔

اسی طرح 22اگست کی صبح 30-11بجے سے دوپہر 1بجے تک ہلیال اور یلاپور ۔ کمٹہ میں 23اگست کی صبح 11بجے سے 30-12بجے تک اور صبح 30-11بجے سے دوپہر 1بجے تک جوئیڈا اور انکولہ کے سرکٹ ہاؤس میں ہونگے۔ جب کہ 24اگست کو کاروار کے لوک آیوکتہ دفترمیں صبح 11بجے سے 30-12تک عوامی شکایات کو لیں گے۔ جو عوام شکایات دینا چاہتے ہیں (سول اور عدالت میں جاری مقدمات کو چھوڑ کر )بقیہ شکایات کو تحریری طورپر دے سکتے ہیں۔ لوک آیوکتہ دفتر نمبر 08385-222202، 222250، 222022، 220198 پر عوام رابطہ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔