اتر کنڑاضلع لوک آیوکتہ ایس پی کے ذریعے عوامی شکایات کی سماعت : 24ستمبر کو  بھٹکل کا دورہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd September 2018, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:22/ستمبر(ایس اؤ نیوز) ضلع کے مختلف تعلقہ جات میں 24ستمبر سے 26ستمبر تک لوک آیوکتہ پولس سپرنٹنڈنٹ  اور ڈی وائی ایس پی عوام سے شکایات کی سماعت اور اس تعلق سے تحریر ی عرضیاں حاصل کر نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی گئی ہے۔

24ستمبر کی صبح 11بجے سے دوپہر 30-12بجے تک بھٹکل سرکٹ ہاؤس میں لوک آیوکتہ کے ایس پی موجود رہتے ہوئے عوام کی شکایات سماعت کریں گے اور کسی معاملے کو لے کر کوئی تحریری طورپر عرضی دینا چاہیں تو بھی دینے کی بات کہی گئی ہے۔ ضلع کی بات کریں تو جوئیڈا میں 24ستمبر کی صبح 30-11سے 30-12بجے تک۔ سداپور میں 30-11بجے سے دوپہر 1بجے تک۔ دوپہر 02-30بجے سے 4بجے تک سرسی ۔ 3سے 30-04بجے تک ہوناور اور ہلیال کے سرکٹ ہاؤس میں  شکایات وصول کی جائیں گی۔ 25ستمبر کی صبح 30-10بجے سے 12بجے تک انکولہ میں۔ 11سے 30-12بجے تک کمٹہ سرکٹ ہاؤس میں اور دوپہر 03-30سے شام 5بجے تک کاروار ایس پی دفتر میں ۔ 26ستمبر کی صبح 30-11سے دوپہر 1بجے تک منڈگوڈ میں اور 3بجے سے 04-30بجے تک یلاپور سرکٹ ہاؤس میں عوام سے شکایات حاصل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

شکایات دینےو الوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جن معاملات کی عدالت میں سنوائی جاری ہے اس کو چھوڑ کر عوامی ، سرکاری ملازمین کی فرائض میں غفلتی وغیرہ کے متعلق اپنی شکایات تحریراً دے سکتے ہیں۔ زائد جانکاری کے لئے لوک آیوکتہ دفتر کا رابطہ نمبر 08382-222202-222250-220198پر رابطہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔