کاروار:قانون کی حفاظت اور پاسداری میں مقامی تحصیلداروں کا اہم رول : ضلع منصف گوندیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th September 2017, 10:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:13/ستمبر (ایس اؤنیوز)قانونی نظام کی حفاظت،پاسداری اور عمل آوری میں مقامی تحصیلدار کا اہم کردار ہونے کا سنئیر سول منصف اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے ممبرسکریٹری منصف ٹی گوندیا نے خیال ظاہر کیا۔

ضلع انتظامیہ، ضلع قانونی خدمات بورڈ اور ضلع وکلاء تنظیم کے اشتراک سے منعقدہ محکمہ تحصیل کے افسران میں قانونی بیداری ورکشاپ کا افتتاح کرنےکے بعد منصف خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ قانون کا اصل مقصد سماج میں امن وامان اور اعتماد کی پرسکون فضا کو برقرار رکھنا ، اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس پس منظر میں مقامی تحصیلدار کی اہم ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سماج میں ہرحال میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ منصف گوندیا نے حالات کے بگاڑ اور بدامنی پیدا ہونے نہ دینے کی بات کہتے ہوئے کہاکہ محکمہ تحصیل کے افسران جب کبھی سماج میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے اس دوران ان کی قوت فیصلہ بیدار ہونی چاہئے اور ان کے ذریعے لئے جانے والے فیصلوں پر ہی سماج کی بہتری کا انحصار ہے۔ اگر افسران کے فیصلے تعین کردہ حدود، واضح اور تعمیر ی ہوتے ہیں تو ان کاسماج پر اثر ہوتاہے اور اوپر کی عدالتوں میں ان کے فیصلے کو منظوری ملتی ہے، اگر ایسا نہیں تو پھر آپ کی محنت بیکار اور ناکام ہوجائیں گے۔ اسی لئے تحصیل افسران خاص کر تحصیلداروں کے حکم اور فیصلے قطعی اور واضح ،منصفانہ ہوتے ہیں تو عدالتیں بھی ان کو برقرار رکھتی ہیں اور اس نہج پر فیصلے کریں کہ اس کا کوئی حل نکلے۔

پروگرام کی صدارت کئے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے کہا کہ تعلقہ تحصیلدار ، معاون تحصیلدار کی طرف سے لئے جانے والے فیصلوں کو نافذ کرنے میں دفتر کے نگراں کاروں کا رول بھی اہم ہوتاہے ، ایسے معاملات میں غفلت نہ برتتے ہوئے فوری طورپر اس کی فائل تیار کرکے ارسال کریں۔ اور متعلقہ معاملات کو لے کر پولس یا عوام کی طرف سے دی گئی درخواستوں کی نازکی اور سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے فوری طورپر مقامی تحصیلدار کو جانکاری دیں اور ضرورت پڑنے پر تحصیلدار ہی نوٹس جاری کرنے کی بات کہی۔

کرائم دفعہ 107،109اور 110کے متعلق مقالہ پیش کرتے ہوئے سنئیر وکیل کے ٹی گوڈا نے کسی بھی معاملے میں عہدے پر فائز تحصیلدار کا فیصلہ بہت اہم ہوتاہے ، مگر ہم دیکھتے ہیں کہ حالیہ دنوں میں تحصیلداروں کی طرف سے لئے جانے والے فیصلوں میں وضاحت نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے کئی معاملات عدالتوں میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ اور ایک سنئیر وکیل آر وی بھٹ نے زمین ٹیکس قانون کے متعلق تفصیل بیان کی۔ ضلع وکلاء تنظیم کے صدر اُدئیے کمار این نائک اور اپر ڈی سی ، ایچ پرسنا موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...