کاروار:کروالی منجاؤ کے مینجنگ ایڈیٹر گنگا دھر ہیرے گتی کو ریاستی سطح کا صحافتی ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th May 2017, 8:46 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:16/مئی (ایس اؤنیوز)ضلع اترکنڑا کے ضلعی کنڑا اخبار ’’کراولی منجاؤ‘ کے مینجنگ ایڈیٹر گنگا دھر ہیرے گتی کو ریاست کے مشہور ایوارڈ ’موہرے ہنومنت رائے ‘ایوارڈ اور ٹی ایس آر اسمارک ایوار ڈ کے لئے پرجاوانی کے موظف معاون مدیرناگیش ہیگڈے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

موظف منصف اندرکلا کی صدارت والی انتخابی کمیٹی نے کئی میٹنگوں کے بعد حتمی طورپر ریاست کے دونوں سنئیر اور سنجیدہ صحافیوں کو منتخب کرتے ہوئے حکومت کو سفارش روانہ کی تھی جس کو حکومت نے منظوری دی ہے۔ کراولی منجاؤ اخبار ابتداء میں صرف اترکنڑا ضلع تک ہی محدود تھا،بعد میں اخبار کو ریاست گو اتک توسیع دی گئی ۔ ریاست گو امیں کنڑا صحافت کو فروغ دینے میں گنگادھر ہیرے گتی کامیاب ہوئے تھے۔ اترکنڑا ضلع اور گو امیں سب سے زیادہ شائع ہونےو الے کنڑا اخبار کروالی منجاؤضلعی خبروں کے ساتھ ریاستی ، ملکی اور بین الاقوامی سطح کے حامل اہم خبروں کو بھی شائع کرتاہے۔

اترکنڑا ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کے ضلعی صدر اروند کرکی کوڑی نے ضلع کے 2سنئیر صحافیوں کو ریاستی سطح کے ایوارڈ کے لئے منتخب کئے جانے پر ضلع کے لئے فخریہ مقام ہونے کا خیال ظاہر کیا ہے۔2 اہل ،باصلاحیت اور قابل صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازے جانے پر انہوں نے ریاستی حکومت کا بھی شکریہ اداکیا۔ انہوں نے گنگادھر ہیرے گتی کے متعلق کہا کہ لفظ صحافت کو حقیقی معنی دینے میں ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے ایمانداری کے ساتھ اپنے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے صحافت کی لاج رکھی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...