’کراولی اتسوا‘میراتھن میں افریقہ کے دو کھلاڑیوں نے حاصل کیا اول اور دوم مقام۔ مختلف تفریحی پروگراموں سے شائقین ہوئے لطف اندوز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2018, 12:13 PM | ساحلی خبریں |

کاروار10؍دسمبر (ایس او نیوز) ’کراولی اتسوا‘ کی مناسبت سے رویندرا ناتھ ٹیگور بیچ پر منعقدہ میراتھن دوڑ میں افریقہ کے دو کھلاڑیوں نے بازی ماری۔21 کیلو میٹر کی دوڑ میں سوڈان کے سیمون نے اول مقام اور کینیا کئے پیٹیر نے دوم مقام حاصل کیا ۔ جبکہ تیسرا مقام بنگلورو کے ننجو ڈپّا کو ملا۔خواتین کی میراتھن دوڑ میں میسورو کی ارچنا اول، کاروار کی میگنا دوم اور کینیا کی نومی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔

اسی طرح 10کیلومیٹر کی میراتھن دوڑ میں خواتین کے شعبے سے پرسیلا کاروار، شالینی بنگلورواور شانتینی بنگلورو نے بالترتیب او ل، دوم او ر سوم مقام پایا جبکہ مردوں کے زمرے میں ایتھوپیا کے آئزیاک، کینیا کے مارٹن اورکاروار کے شیواجی کا کامیابی ملی۔3کیلو میٹر میراتھن ریس میں خواتین کے زمرے میں فیروزہ، بھوانی، پرنسپل اور مردوں کے زمرے میں آدتیہ، شیو ناگ اور گبس نے بالترتیب اول دوم او ر سوم مقام حاصل کیا۔معلوم ہوا ہے کہ میراتھن کے ان تینوں مقابلوں میں جملہ 1300سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ میراتھن کاافتتاح ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے نے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی روپالی نائک، کبڈی کوچ بی سی رمیش، گراسیم انڈسٹری کے چیف بی بی دکشیت موجود تھے۔

کراولی اتسوا کے حوالے سے کتوں کی نمائش کا شو بھی منعقد کیاگیا۔جس میں کئی مشہورنسلوں کے کتے شامل رہے ۔ ان کتوں کے ذریعے دکھائے گئے کرتب سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔اس نمائش اور کرتب بازی میں کائیگا سیکیوریٹی اور پولیس دستوں کے کتوں نے حصہ لیا اور اپنی مختلف صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔جس کے لئے رنجیت ہانگل کے جرمن شیفرڈ کتے کو پہلا انعام، کارتھک کامبلے کے سائبیرین ہسکی کتے کو دوسرا اور پورنیما نائک کے ڈالمیشین کتے کو تیسرا انعام ملا۔

تفریحی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مشہور گلوکار ابھییت ساونت نے اپنی سریلی آواز اور نغموں سے اس موقع پر موجود تقریباً30ہزار شائقین کا دل جیت لیا۔اس کے علاوہ کراولی اتسوا کی مناسبت سے بھرت ناٹیم رقص کا مظاہرہ بھی کیا جس میں بنگلورو اور دوسرے مقامات سے آئے ہوئے فنکاروں نے حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...