کاروار عدالت میں چڈی پہن کر آنے والے گواہ پر جج برہم
کاروار 27/ستمبر(ایس او نیوز) کاروار کی سی جے ایم عدالت میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب چڈی پہن کر عدالت کے کمرے میں گواہی دینے کے لئے آنے والے شخص پر جج نے برہمی دکھاتے ہوئے اسے عدالتی حراست میں بھیجنے کے دھمکی دی۔
واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ کوڈی باغ کا رہنے والا دیوی داس کسی معاملے میں گواہی دینے کے لئے عدالت پہنچا تھا۔ اس وقت وہ چڈی پہنا ہوا تھا۔ اس کو اس حالت میں دیکھ کر جج صاحب کا پارہ چڑھ گیا اور وہ اس پر برس پڑے کہ اس طرح کے غیر مہذب انداز میں عدالت کے کمرے میں داخل ہونے کی وجہ سے اسے عدالتی حراست میں لیا جائے گا۔ جج کو بگڑتے دیکھ کر دیوی داس وہاں سے فوری کھسک گیا اور گھر جاکر چڈی کے بجائے پینٹ پہن کر واپس عدالت میں حاضر ہوا۔