کاروار میں 22اور23دسمبر کومنعقد ہوگا روزگار میلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th December 2018, 2:02 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 15؍دسمبر (ایس او نیوز) کاروار رکن اسمبلی روپالی ایس نائک کی قیادت میں 22اور23دسمبر کو ایک زبردست روزگار میلہ منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے 106کمپنیوں کے نمائندے حصہ لیں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ تقریباً5300بے روزگار نوجوان اس میلے سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

بتایا جاتا ہے کہ میلے میں انٹرویو کے بعد جن امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا ان کو کمپنی کی طرف سے موقع پر ہی آفر لیٹر اور تقرری کے کاغذات سونپے جائیں گے۔ ایس ایس ایل سی سے لے کرآئی ٹی آئی ڈپلوما ، نرسنگ، انجینئرنگ اور دیگر شعبہ جات میں ڈگریاں رکھنے والے تمام بے روزگار نوجوان اس میلے سے استفادہ کرسکتے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اس میلے میں انفوسیس، ایکسینچر، ٹی سی ایس، ہنی بیل، کینرا بینک، ویپرو، ریلائنس، آدتیہ برلا، ایچ ڈی ایف سی، ایل اینڈ ٹی، ایس بی آئی، اوڈافون، فورٹیس گروپ جیسی کمپنیاں شامل رہیں گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔