لوک سبھاانتخابات کی تیاری میں مصروف الیکشن کمشن :اتراکنڑا  ضلع میں 11.40 لاکھ رائے دہندگان : 14ہزار ووٹرس آؤٹ تو 12ہزار ووٹرس اِن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2019, 8:41 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:18؍جنوری (ایس او نیوز) الیکشن کمیشن  آئندہ ہونےو الے لوک سبھا انتخابات کی تیاری میں مصروف ہے۔اندراج و اخراج   اور ترمیم کے بعد تشکیل دی گئی  رائے دہندگان کی  فہرست کے مطابق ضلع کے 6ودھان سبھا حلقہ جات میں کل 11،40،316 ووٹر ہیں۔ چونکہ انتخابات کے قریب تک ووٹروں کے اندراج کے لئے موقع دیا گیا ہے تو رائے دہندگان کی تعداد میں مزید اضافے کاامکان ہے۔ فی الوقت  ضلع کے حلقہ جات کے ووٹروں کی تعداد کچھ اس طرح ہے۔

 

 

حلقہ جات           مرد                        خواتین                دیگر                    کل

ہلیال             86864                     84358              03                    171225

کاروار          107167                   108573            --                    215740

کمٹہ              90640                     89347             02                    179989

بھٹکل          108254                   103793          --                    212047

سرسی          96587                     93841             02                    190430

یلاپور          87226                     83658             01                   170885

اترکنڑا ضلع میں کل 576738مرد ،563570خواتین اور08دیگر سمیت کل 1140316رائے دہندگان ہیں۔سبھی حلقہ جات میں  ووٹر لسٹ کی تجدیدکاری کے دوران مختلف وجوہات کی بنا 14ہزار ووٹر دیگرمقامات منتقل ہوئے ہیں تو 12ہزار نئے ووٹرس کی شمولیت ہوئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کی تیاری کو لےکر رائے دہندگان کی فہرست تشکیل دینے کے بعد اصول کے مطابق ضلع الیکشن کمشنر دفتر میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جہاں اخراج  اور اندراج کی تعداد اور ناموں کولے کر انہیں جانکاری دی گئی اور اس تعلق سے کوئی اعترا ض یا شکایت ہونے پر متعلقہ حلقہ کے تحصیلدار دفتر میں عرضی سونپنے کو کہاگیا ۔ اس کے بعد حتمی فہرست کااعلان کیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔