کاروار سواری سمیت غیر قانونی شراب ضبط : ملزم فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th November 2017, 5:30 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:13/ نومبر (ایس اؤنیوز)ایکسائز محکمہ کے افسران نے شہر کے کوڑی باگ ، الوے واڑا میں غیر قانونی سپلائی کی جارہی گوا شراب اور سپلائی کے لئے استعمال کی گئی سواری کو ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سنیچر کی رات ایکسائز افسران شہر کے سرودیا نگر روڈ کی کراس پر سڑک حفاظت میں گشت لگانے کے دوران ہونڈا ایکٹیوا سواری پر شبہ ہونے سے افسران سواری کا پیچھا کرنے لگے بائک سوار سواری چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ایکسائز والوں نے جب سواری کی جانچ کی تو اس میں غیر قانونی گوا شراب کا پتہ چلا۔ افسران نے سواری میں موجود مختلف نام کی شراب کو ضبط کرلینے کے بعد کیس درج کرلیا ہے۔ ضبط شدہ شراب اور سواری کی مالیت کا اندازا قریب 46ہزار روپئے لگایا گیا ہے۔ کارروائی کے بعد ایکسائز انسپکٹر سورنا نائک نے مندرجہ کیس کی جانچ کررہی ہیں۔ جب کہ کارروائی میں ایس وائی بھوی ، این این خان، سواری ڈرائیور شنور جمعدار اور مزدور ارون انکولیکر شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...