کاروار:بس کے ذریعے غیرقانونی سپلائی کی جارہی شراب ضبط :دوخواتین پولس کی تحویل میں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th April 2018, 9:07 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:25/اپریل (ایس او نیوز)کے ایس آرٹی سی بس میں غیر قانونی طورپر شراب سپلائی کے دوران چھاپہ مار کر ڈی سی بی پولس نے 20ہزار روپئے مالیت کی شراب ضبط کرلی ہے اور دو خاتون ملزموں کو گرفتارکرکے کیس درج کرلینے کا واقعہ پیش آیاہے۔

ماجالی سے کاروار کی طرف چلنے والی کے ایس آرٹی سی بس میں غیر قانونی شراب سپلائی کرنے کی مصدقہ خبر پر ضلع کرائم دستہ(ڈی سی بی )پولس نے دیویکر کالج کے قریب چھاپہ مارا۔گواشراب کی106بوتلیں ضبط کرلیں ۔ 80لیٹر کی شراب کی اندازاً قیمت 20ہزاروپئے لگائی گئی ہے۔ شراب کرنے والی چتاکول سی برڈ کالونی کی ششی کلا رام چندر تانڈیل اور ہارواڑا ،گابیت واڈ کی آشا وشوناتھ شٹی کو گرفتارکرلیاہے۔ ڈی سی بی پولس انسپکٹر رام چندر کے نایک کی قیادت میں ڈی سی بی عملہ کارروائی میں شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی