کاروار میں ایک لاکھ سے زائد مالیت کی شراب ضبط؛ ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd March 2017, 5:17 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:23/مارچ(ایس اؤ نیوز)مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئے ایکسائز محکمہ کے افسران نے ایک کار کے ذریعے غیر قانونی طورپر سپلائی کررہے 1لاکھ 16ہزارروپیوں کی قیمت والی گوا شراب کو ضبط کرلیا ہے۔ یہ کاروائی کاروار کے ماجالی سرحد پر کی گئی ۔ محکمہ ایکسائز نے شراب کے ساتھ ساتھ شراب لے جانے والی  فورڈ آئکان کار اورایک موبائیل بھی اپنے قبضے میں کرلیا ہے۔

ایکسائز معاون کمشنر موشاما جوئس نے بتایا کہ انہیں مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ متعلقہ کار پر گوا سے غیر قانونی شراب لے جائی جارہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی انہوں نے   ایکسائز انسپکٹر سورنا بی نائک اور ٹیم  کے ساتھ ماجالی کے گرجا بائی انجنئیرنگ کالج کی قومی شاہراہ کراس پر  آئکان کار  کو روک دیا اور  1،16،000 قیمت کی گوا شراب کو ضبط کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ کار کو روکتے ہی ڈرائیوراپنا  موبائیل اور 7 لاکھ مالیت کی آئکان کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔  مزید چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...