کاروار:وزیرداخلہ کے لئے کوئی چاہت نہیں ہے : آر وی دیش پانڈے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th August 2017, 7:24 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:16/اگست (ایس اؤنیوز)میں نے اپنی سیاسی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، میری تاریخ میں کبھی بھی وزرات کے لئے لابی نہیں کیا ہوں۔ آ ج بھی ریاست کی کابینہ میں خالی وزرات ِ داخلہ کے لئے میں نے کوشش نہیں کی ہے، ایسی وزارت پر نہ میری نگاہ ہے، اس طرح ریاستی کابینہ کے وزیر برائے بڑی اور متوسط صنعت آر وی دیش پانڈے نے خیال ظاہرکیا۔

وہ یہاں یوم ِ آزادی کے جشن میں شریک ہونے کے بعد اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے اپنے خیالات کااظہار کررہے تھے۔ میں نے وزیر داخلہ کے لئے نہ لابی کیا ہوں اور نہ مجھے چاہت ہے ، جو محکمہ اور وزارت اس وقت میرے پاس ہے سب سے بہترین ہے۔ میری سیاسی زندگی کی تاریخ میں کبھی کسی محکمہ کے لئے دباؤ نہیں ڈالا ہوں ، اور نہ وہ میرا طریقہ کار ہے۔ جو ذمہ داری اس وقت مجھے دی گئی ہے انہی کاموں میں مشغول ہوں، مزید وزارتوں کی چاہت نہیں ہونے کی بات اخبارنویسوں سے کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔