کاروار کے ہوم گارڈس دفتر اورکیگا شہری تحفظ مرکز میں یوم ِآزادی کی خصوصی تقریب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th August 2018, 8:30 PM | ساحلی خبریں |

کاروار  :15/ اگست (ایس اؤ نیوز)شہر میں ہوم گارڈس دفتر میں 72واں یوم ِ آزادی کا جشن پرچم کشائی کے ساتھ منایاگیا ۔ ضلعی آفیسر دیپک گوکرن  نے جھنڈا لہرانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہ آزادی کئی ایک مہان ہستیوں کی قربانی کے بعد ملی ہے۔ یہ ملک تکثریت میں وحدت پیش کرنے والا ایک انوکھا ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم واقعی میں مجاہدین آزادی کی قدر کرتے ہیں تو ہمیں  یوم آزادی کے موقع پر آپسی دشمنی ، نفرت، بغض ، لالچ اور اختلافات وغیرہ  کو بھول کر ملک کی ترقی میں متحد ہ کوشش کرنے  ہوگی۔ اس موقع پر ہوم گارڈ دفتر کے ایچ مدھو، مایا ، ایس کے نائک، راگھویندر نائک اور ہوم گارڈس موجود تھے۔

کیگا شہری تحفظ مرکز : کیگا رہائشی کامپلکس کے پؤر رکشھنا مرکز میں  72ویں یوم ِآزادی کا پرچم لہرانے کے بعد انتظامیہ افسر سلیم سوار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہاتما گاندھی ، جواہر لال نہرو اور لال بہادر شاستری  سمیت لاکھوں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے نتیجےمیں آج ہم آزاد ہیں، نوجوانوں کو تاریخ کے صفحات پر نظر ڈال کر دیکھ لینا چاہئے کہ ہمارے بزرگوں نے ملک کو آزاد کرانے میں کیسی مصیبتیں جھیلی ہیں انہوں نے نوجوانوں کو آواز دی کہ وہ   ملک کی ترقی میں اپنا اہم رول  نبھائیں۔ اس موقع پر محمد انصاری ، این پی سی آئی ایل کے عوامی رابطہ افسر سبھاش کاناڑے ، ہوم گارڈس ملاپور کے افسر پربھو، شریمتی ناگوینی ، پؤر رکشھک کے نمائندے اور دیگر حضرات موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔