کاروار میں موسلادھار بارش ؛ پانی گھروں کے اندر گھس گیا: خوف زدہ عوام چھتوں پر رات گزارنے پر مجبور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th October 2017, 8:20 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:16/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)گذشتہ دو دنوں سے برس رہی موسلا دھار بارش سے سنیچر کی رات شرواڑ گرام پنچایت حدود کے نارگیری موضع کے کچھ مکانات میں پانی گھس جانے سے مکینوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

برسوں سے بارش ہوتی رہتی ہے مگر کبھی نارگیر ی دیہات میں پانی جمع نہیں ہوتاتھا لیکن سنیچر کی رات برسی موسلا دھار بارش سےپانی اچانک گھروں میں  گھسنا شروع ہوا۔ مکین گھروں میں گھٹنے تک پانی بھرنے سے پریشان ہوکر اپنی چھتوں اور ٹیرس پر چڑھ گئے۔ گھرمیں موجود اناج، ضروری اشیاء ، کپڑے وغیرہ پانی میں بہہ گئے، گھر وں میں گندگی اور کیچڑ بھرگیا۔ پانی کی سطح چڑھنےلگی تو لوگ خوف زدہ ہوکر ضلع پنچایت ممبر چئترا کوٹھارکر کو اطلاع دی۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کرتےہوئے نارگیری کےمسئلے کی جانکاری دے کر ضروری اقدامات کرنے کی مانگ کی۔

اطلاع پاتے ہی ایڈیشنل ڈی سی پرسنا ایچ افسران کو جائے وقوع پر بھیجا، رات 30-11بجے تحصیلدار جی این نائک ،نائب تحصیلدار پرشورام نائیک ،ولیج اکاؤنٹنٹ ونود کمار اور کوٹریش نے عوام کا تعاون کرتے ہوئے جمع شدہ  پانی کو راستہ دینے کاکام کیا۔ اس موقع پر کنر گرام پنچایت صدر سریندر کوٹھارکر بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...