گوا میں فارمولین کے بہانے بیرونی ریاستوں کی مچھلی پر پابندی : کیا  علاقائی تنگ نظری اور مقامی مفاد اہم وجہ ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th November 2018, 8:53 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:12؍نومبر (ایس او نیوز) ریاست گوا کی سرکار پڑوسی و بیرونی ریاستوں سے آنے والی مچھلیوں پر عائد کی گئی پابندی  کے نتیجےمیں گوا کے مچھلی شائقین  اور ہوٹل صنعت کاری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ فی الحال گوا میں  مطلوبہ مچھلی  سپلائی نہیں ہونےکی وجہ سے مچھلی  کی قیمتیں آسمان کو چھور ہی ہیں ۔اس کے علاوہ گوا کو بسوں اور ریلوے کے ذریعے سپلائی ہونے والی مچھلی کو بھی پولس ضبط کرنا شروع کیا ہے۔

مچھلیوں پر گوا حکومت کی پابندی کے متعلق الزامات لگائے جارہےہیں کہ گوا کی ریاستی حکومت صرف فارمولین کی وجہ سے بیرونی ریاستوں کی مچھلیوں پر پابندی عائد نہیں کی ہے بلکہ وہاں کے ماہی گیروں کی لابی اور سرکار کی علاقائی تنگ نظری ہی راست طورپر اہم وجہ بتائی جارہی ہے۔

سنیچر کو کاروار سے بس کے ذریعے مڈگاؤں کو سپلائی کی جارہی مچھلی کو پولس نے ضبط کرتے ہوئے پارتوڈا تھانے کو سونپ دیا ہے۔ ممبئی سے بس کے ذریعے  آنے والی مچھلیوں کو میرشی میں ضبط کیاگیا ہے۔ تعجب ہے کہ تسرے نامی مچھلی پر مارمولین کیمکل کا استعمال ناممکن ہے اس کے باوجود ریلوے سے سپلائی کی جارہی تسرے نسل کی مچھلی کو بھی ضبط کرلیاگیا ہے۔ گواکے افسران اور پولس عملہ کئی معاملات میں مچھلیوں کو ضبط نہیں بھی کیا تو مقامی ماہی گیر بیوپاریوں اور اسوسی ایشن والوں نے مچھلی کو پکڑ کر پولس کے حوالے کررہے ہیں۔ اسی حوالے سے ثابت ہوجاتاہے کہ بیرونی ریاستوں کی مچھلیوں پر پابندی فارمولین کے بہانے پابندی عائد کرنا عوام کو بے وقوف بنایاجارہاہے اس کے پیچھے کوئی  سائنٹفک وجوہات نہیں ہیں یہاں کوئی اور لابی کا کام کرنا واضح ہوتاجارہا ہے۔

گوا سرکار کی طرف سے لگائی گئی پابندی سے  صرف بیرونی ریاست کے ماہی گیر ہی متاثر نہیں ہورہے ہیں بلکہ گوا میں ہی مچھلی کے شائقین ، ہوٹل صنعت کار، سیاحت بھی متاثر ہوتی نظر آرہی ہے۔ پہلے پراؤن نامی مچھلی 400سے 500روپئے کے درمیان فروخت ہونے والی مچھلی کی قیمت اب 800سے ایک ہزار روپئے تک جاپہنچی ہے۔ خاص کر سرمی (ایشون )مچھلی کی قیمت 1ہزار روپیوں  سے زائد ہوگئی ہے۔ گوا کی سیاحت کا دار ومدار زیادہ تر مچھلی پرہے، گوا کے شہریوں کی غذا میں مچھلی اہم مانی جاتی ہے۔ ان سب کے لئے مطلوبہ مچھلی دستیاب نہیں ہوپارہی ہے ، نہ ہی سپلائی کیا جارہاہے۔ بڑے بڑے ہوٹل بیرونی ریاستوں کی مچھلیوں پر انحصار کرتے ہیں۔ گوا سرکارکی مچھلی پر پابندی سے مچھلیوں کا مصنوعی قحط پڑا ہواہےجو راست طورپر سیاحت کو متاثر کررہاہے۔

تصادم کو راہ : گوا میں بیرونی ریاستوں کی مچھلیوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد دوسری ریاستوں کے ماہی گیر بھی جوابی کارروائی شروع کرتے نظر آرہے ہیں۔مقامی ماہی گیر  کاروار  کے پولم گیٹ پر گوا سے آنے والی مچھلیوں کی لاریوں کو روکنے کی تیاری میں ہیں۔ اسی طرح مہاراشٹرا کے سندھودرگ ضلع کے مالون میں مقامی ماہی گیروں نے اتوارکو گوا سے آنے والی مچھلی کو پوری طرح روکنے کا فیصلہ لیا ہے۔ حالات کو دیکھیں تو آئندہ دنوں میں تصادم کو راہ دینے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔