کاروار میں اترکنڑا ماہی گیروں کی جانب سے احتجاج کے بعد گوا حکومت پربڑھ گیا مچھلی کی درآمد پر لگائے گئے نئے قانون کو ہٹانے کا دبائو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2018, 9:26 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار:20؍نومبر (ایس او نیوز) کاروار میں اترکنڑا ماہی گیروں کی جانب سے احتجاج کے بعد گوا حکومت  مچھلی کی درآمد پر لگائے گئے نئے قانون کو ہٹانے کا دبائو بڑھ گیا ہے۔ کاروار میں ہوئے  سخت احتجاج کو دیکھتے ہوئے پیر کو گوا کے پنجی میں آل انڈیا فشرمین کانگریس (AIFC) اور گوا بوٹ یونین کے درمیان مسئلہ کے حل کے لئے میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت گواریاست کے وزیر برائے فشریز ونود پالیکر نے کی۔

میٹنگ کے دوران اے آئی ایف سی کے ورکنگ  چیرمن  یو آر سبھاپتی نے بتایا کہ گوا حکومت کی جانب سے مچھلیوں کی درآمد پر  پابندی کی وجہ سے پڑوسی ریاستوں کے ماہی گیر کافی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مچھلیوں  پر پابندی لگانے سے پوری گوا ریاست کی مچھلی مارکیٹیں  ٹھنڈی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے مچھلیوں پر لگائی گئی پابندی کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیر برائے ماہی گیر پالیکر نےکہاکہ معاملہ محکمہ تغذیہ  سے تعلق رکھتا ہے اور وہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں ، البتہ میں ریاستی حکومت سے گفتگو کرتےہوئے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ اسی دوران گوا کے وزیر برائے صحت وشواجیت رانے نے کہاکہ بیرونی ریاستوں سے مچھلی درآمد پر پابندی نہیں ہے۔ وہیں انہوں نےکہاکہ تاجر حضرات FDAکی گائیڈ لائنس کو فالو کریں، جس کی وجہ سے کچھ پیچیدگی پیدا ہوئی ہے۔ محکمہ کی حمایت کرتےہوئے  انہوں نے کہاکہ ہم نے صرف غیر قانونی درآمد پر پابندی لگانےکی بات کہی ہے۔

اترکنڑا ضلع کے ماہی گیروں نے دو روز قبل کاروار میں زبردست احتجاج کرتےہوئے کچھ وقت کے لئے ماجالی چیک پوسٹ پر نیشنل ہائی وے 66 کو بند کردیا تھا، جس کے بعد  گوا سے ریاست کرناٹک میں داخل ہونے والے  مچھلیوں سے بھرے  کنٹینروں کو احتجاج ختم ہونے تک روکے رکھا تھا، جبکہ احتجاج ختم ہوتے ہی سبھی کنٹینروں اور دیگر مچھلیوں سے بھری لاریوں کو واپس گوا  روانہ کردیا تھا۔ احتجاجیوں نے واضح کیا تھا کہ جب تک کرناٹک کی مچھلیوں کو گوا جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو نیا قانون بنایا گیا ہے ، اُسے ہٹایا نہیں جائے گا، گوا سے  آنے والی مچھلیوں کی لاریوں کو بھی ریاست کرناٹک میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ گوا میں منعقدہ میٹنگ میں   کرناٹکا کی طرف سے 3 ماہی گیر لیڈران نے بھی شرکت کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔