کرناٹک میں 30مارچ سے ایس ایس ایل سی امتحانات شروع ؛ ضلع اُتر کنڑا میں 37امتحانی مراکز میں 10285طلبا ہوں گے شریک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th March 2017, 3:30 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:28/مارچ (ایس اؤنیوز)ایس ایس ایل سی کے امتحانات 30مارچ سے شروع ہورہے ہیں، ضلع میں شفاف اور منظم انداز میں امتحانات منعقد کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس بات کی جانکاری کاروار میں تعلیمی ضلع کے صحت عامہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر پی کے پرکاش نے  دی ۔

انہوں نے بتایا کہ 30مارچ سے 12اپریل تک امتحانات منعقد ہونگے ، اترکنڑا ضلع کو تعلیمی سطح پر دو اضلاع سرسی اور کاروار کے طورپر تقسیم کیا گیا ہے ۔ کاروار تعلیمی ضلع میں کل 37 امتحانی مراکز ہیں جس میں 36ریگولر مرکز ہیں تو ایک مرکز پرائیویٹ طلبا کے لئے مختص ہے۔ کل 10285طلبا امتحانات میں شریک ہونگے ۔ جن میں 9863طلبا فریشرس ، 424رپییٹرس ہیں ، اسی طرح 5130طلبا اور 5157طالبات امتحانات میں شریک ہوں گے ۔ امتحانات پرسکون ماحول میں ہونگے ، نقل نویسی کے لئے کوئی موقع نہیں دیا جائے گا اورصاف اور شفاف امتحانات ہونگے۔ جاری ہدایات کے مطابق امتحانات میں وہی عملہ فرائض انجام دے گا جن کو شناختی کارڈ فراہم کئے گئے ہیں۔

امتحانی مراکز میں غیرقانونی سرگرمیوں اور کسی بھی طرح کی واردات کو روکنے اور پرسکون ماحول میں امتحانات منعقد کرنے کے مقصد سے تمام امتحانی مراکز کے اطراف دوران ِ امتحان سی آر پی سی کی دفعہ 144نافذ کرنے کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا ہے ۔امتحانی مراکز کے 200میٹر حدود میں موجود تمام زیراکس کی دکانیں بند کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے کی بھی بات کہی۔

امتحانی مراکز :  انکولہ میں 4 مراکز پر امتحانات ہوں گے جبکہ  بھٹکل میں 8، ہوناور میں 8، کاروار میں11 اورکمٹہ  میں 6مراکز پر امتحانات منعقد ہونگے۔ 37امتحانی مراکز میں37امتحانی افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح6 امتحانی مراکز میں جہاں طلبا کی تعداد زیادہ ہے، وہاں 6معاون امتحانی افسران کو  بھی نامزد کیا گیا ہے۔

طلبا توجہ دیں:  طلبا امتحان شروع ہونے سے پہلے اپنے ہال ٹکٹ ، ضروری چیزیں جیسے قلم، پنسل ، ربروغیرہ کے ساتھ اپنے مرکز پہنچ کر امتحانی کمرے کی نشاندہی کرلیں۔ عین وقت پر بھاگ دوڑ سےخواہ مخواہ پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ طلبا 30-09سے پہلےاپنے کمرے میں پہنچ جائیں۔ اس کے بعد آنے والے کسی بھی طالب علم کو کمرے میں داخل ہونے اور امتحان لکھنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ اس مرتبہ سوالی پرچہ اور جوابی پرچہ الگ الگ دئیے جائیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی