کاروار:فورلین شاہراہ متاثرین فوری معاوضہ حاصل کریں :زمین حصولیابی آفیسر
کاروار:13/اگست (ایس اؤنیوز)قومی شاہراہ 66فورلین تعمیر ی کام کو لے کر ہوناور اور بھٹکل تعلقہ جات میں زمینات کی حصولیابی کے لئے 3ڈی نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکاہے، لیکن متعلقین ابھی تک اس کامعاوضہ حاصل نہیں کیا ہے، فوری طورپر معاوضہ لینے کی انڈین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خصوصی زمین حصولیابی افسر نے متاثرین سے اپیل کی ہے۔
ہوناور اور بھٹکل تعلقہ جات وہ زمینات جو حصولیابی میں شامل ہیں ان کے لئے آئی فیصلہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ جس کے تحت متعلقہ زمینات کے مالکان ضروری دستاویزات کو پیش کرتے ہوئے معاوضہ حاصل کرنے انفرادی نوٹس اور مقامی تحصیل افسران کے ذریعے بھی اطلاعات پہنچائی گئی ہیں۔ لیکن کیاوجہ ہے کہ زمین مالکان ابھی تک معاوضہ لینے آگے نہیں بڑھے ہیں۔ فورلین کی تعمیر متعینہ وقت کے اندر ختم کرنا ضروری ہے، حصول کی گئی زمین انڈین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو طبیعی طورپر منتقل ہوناہے ۔ اس ضمن میں اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر نےمعاوضہ حاصل نہیں کئے زمین مالکان کو معاوضہ حاصل کرنےکی آخری تاریخ تعین کردئیے ہیں، آخری تاریخ کے بعدمالکان سے زمینات کو اتھارٹی طبیعی طورپر منتقل کرنے کے حکم جاری کئے ہیں۔