کاروار: عوامی ٹائلٹ کی بدانتظامی کے لئے بلدیہ عملہ ذمہ دار؟: عوام کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th October 2018, 8:36 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :8/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) سوچھ ہی سیوا مہم کے ذریعے ایک طرف پاکی صفائی کی جارہی ہے تو دوسر ی طرف مقامی انتظامیہ شہر کے عوامی ٹائلٹ کی طرف توجہ نہیں دینے کا الزام بھی لگایا جارہاہے۔ شہر کے 6عوامی ٹائلٹ بلدیہ عملے کی غفلت کی وجہ سے بے کار ہوگئے ہیں۔

کاروار شہر کو میدانی رفع حاجت سے پاک قرار دینے کی تیاری چل رہی ہے ، مگر یہاں کے عوامی ٹائلٹ کی خستہ حالت  بیان کررہی ہے کہ صفائی ناممکن سی دکھائی دے رہی ہے۔ ہندو ہائی اسکول کے پڑوس والے عوامی ٹائلٹ کا درواز ہ   کبھی کبھار کھلتا ہے تو بلدیہ کے عقب میں موجود ٹائلٹ کا بھی یہی حال ہے۔ ٹائلٹ کا دروازہ ہمیشہ بند دیکھ کر عوام دور سے ہی لوٹ جاتے ہیں۔ کچھ ٹائلٹ کچھ گھنٹوں کے لئے کام کرتے ہیں اس کے بعد بند ہوجاتے ہیں۔

شہر کو میدانی رفع حاجت سے پاک فہرست میں شمار کرنے کے لئے گزشتہ کچھ مہینوں پہلے غیر استعمال ٹائلٹ کو صرف اس لئے استعمال میں لایا گیا ہے ،صحیح انتظام نہیں ہونے سے گندی بو آرہے عوامی ٹائلٹ کی دیواروں کو چونا وغیرہ لگا کر کچھ نیا نیا بنایاگیا ہے۔ شہر کے 6عوامی ٹائلٹ کی تجدید کئے جانے کے سوا کوئی استعمال کے لائق نہیں ہے۔ عوامی ٹائلٹ کی دیکھ ریکھ کے لئے ٹینڈر بلانا باقی ہے، فی الحال بلدیہ کی طرف سے عارضی طورپر عملے کو تعینات کیاگیا ہے، جس عملے کو ٹائلٹ کی پاکی صفائی کے لئے تعینات کیاگیا وہ اپنی مرضی کے مطابق کام کئے جانے کا الزام لگایاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔