کاروار :10جون سے 31جولائی تک سمند رمیں ماہی گیری پر پابندی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th May 2017, 6:12 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:24/مئی (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع کے سمندری ساحل پر 10جون سے 31جولائی تک کل 61دن مشینی بوٹوں کے ذریعے کی جانے والی ماہی گیری پر پابندی عائد کرتے ہوئےحکومت نے سرکلر جاری کیا ہے۔ ان امتناعی دنوں میں صرف روایتی اور معمولی موٹر سے چلنے والی بوٹوں کے ذریعے ہی مچھلی شکار کی اجازت دی گئی ہے۔

جوکوئی ماہی گیر ان اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرتاہے تو انسدادساحلی ماہی گیر قانون 1986کے تحت کارروائی کی جائے گی اور ایسے ما ہی گیر اگلے ایک سال تک ریاستی و مرکزی سہولیات کے لئے نااہل قراردئیے جانے کی کاروار ماہی گیرمحکمہ کے معاون کمشنر نے جانکاری دی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...