کاروار: ٹیگور بیچ پر ساحلی کٹاؤ سمندری دیوار کی تعمیر کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th February 2018, 6:23 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:15/ فروری (ایس اؤنیوز)شہر کے ٹیگور بیچ پر ہنومان مورتی کے قریب ساحلی کٹاؤ کو روکنے کے لئےتعمیر کئے جانے والی سمندری دیوار کی سخت مخالفت کے باوجود جمعرات کو دوبارہ تعمیراتی کام شروع کئے جانے پر ٹھیکدار کا گھیراؤ کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آنند اسنوٹیکر نے ماہی گیرا حتجاج کی حمایت کرتے ہوئے سمندری دیوار تعمیر نہ کرنے کی ہدایت کی۔

بیچ پر 48میٹر لمبی سمندری دیوار کی تعمیر کے خلاف بدھ کو ماہی گیروں نے مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔ جس کی سابق وزیر آنند اسنوٹیکر نے بھی حمایت کرتے ہوئے جائے وقوع پہنچ کر دیوار تعمیر کو روکنےکی بات کہی۔ اس موقع پر ماہی گیروں نے ٹھیکدار وجئے دیسائی کا گھیراؤ بھی کیا۔ بیچ پر روایتی ماہی گیری کو سد راہ بننے والی سمندری دیوار کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرتےہوئے ماہی گیروں نے رکن اسمبلی ستیش سئیل کےخلاف نعرے بازی کی۔ ٹیگور بیچ پر باربار ماہی گیروں کو پریشان کئے جانے پر بھی رکن اسمبلی خاموش ہیں۔ ماہی گیروں کی مخالفت کے باوجود تعمیراتی کام شروع کئےجانے پر ماہی گیروں نے رکن اسمبلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس کام کے لئے رکن اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

حالات سنگین رخ اختیار کرتے دیکھ کر آنند اسنوٹیکر نے ماہی گیروں کو مطمئن کیا اور ماہی گیروں اور عوام کے لئے پریشانی کا باعث بننے والی اس سمندری دیوار کی تعمیر ضروری نہیں ہے ، اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ ، ماہی گیروں اور عوام کے ساتھ گفتگو کے بعد اگلے قدم اٹھانے کی تاکید کی۔ بلدیہ ممبر رویندر باناولی نے تعمیر کو لےکر عدالت پہنچنے کی بات کہتے ہوئے وکیل جی ٹی نائک کو جائے وقوع بلا کر قانونی صلاح لی۔ اس موقع پر محکمہ بندرگاہ کے انجنئیر راج کمار ہیڈے، انجنئیر منجوناتھ نامدھاری نے تعمیراتی کام کوروک دیا۔ بلدیہ کے سابق ممبر گھنشیام ، ماہی گیر لیڈران سلوے راج، سبھاش، گجا، مدھوکر، گنیش ،پانڈورنگا، تکارام ، آنند ، رتیش وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...