محکمہ آبکاری کے افسران پر حملہ۔ پولیس نے شروع کی ماجالی میں ملزمین کی تلاشی مہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th February 2019, 11:55 AM | ساحلی خبریں |

کاروار 24؍فروری (ایس او نیوز) گوا سے غیر قانونی طور پر شراب کی اسمگلنگ روکنے والے محکمہ آبکاری کے افسران پر جن تین ملزمین نے حملہ کیا تھا اور ان کی حمایت میں ہلّہ مچانے والے 30ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس نے ماجالی میں تلاشی مہم چلائی۔

خیال رہے کہ 16فروری کوسمندر کے راستے کشتیوں کے ۲ کشتیوں کے ذریعے گوا سے غیر قانونی طور پر شراب اسمگل کی جارہی تھی۔اس وقت محکمہ آبکاری کے افسران نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے شراب سے بھرے ۲ تھیلے ضبط کیے تھے۔ اسی وقت بائک پر شرا ب کرنے والے ایک ملزم کو بھی دبوچ لیا تھا۔ اس وقت بہت سارے لوگ جمع ہوکر محکمہ آبکاری کے افسران اور عملے پر حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھنے کے ساتھ ضبط کی گئی شراب کے تھیلے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ اس ہنگامے کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے محکمہ آبکاری کے افسر کا موبائل فون بھی چھین لیا گیاتھا۔

اس تعلق سے محکمہ آبکاری کی انسپکٹر سوورنا نائک نے تین افراد پر حملہ آور ہونے کا الزام لگاتے ہوئے چیتا کول پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی تھی۔ پولیس نے سرکاری افسران پر فرائض کی ادائیگی کے دوران رکاوٹ پیدا کرنے ، سرکاری افسران پر حملہ کرنے اور ضبط کی گئی اشیاء چراکر فرار ہونے کے الزامات کے تحت کیس درج کرلیا تھا۔ جمعہ کے ڈی وائی ایس پی شنکر ماریہال کی قیادت میں 50سے زیادہ پولیس افسران اور عملے نے محکمہ آبکاری ماجالی کے گابیت واڈا علاقے میں ملزموں کو گرفتار کرنے کی مہم شروع کی اور مشکوک گھروں کے اندر گھس کر تلاشیاں لیں۔لیکن صبح سے شام تک تلاشی کے باجود کوئی بھی ملزم پولیس کے ہاتھ نہیں لگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔