الکٹرانک میڈیا کے ذریعے انتخابی تشہیر بازی کے لئے تصدیق نامہ لازمی : ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th April 2018, 12:08 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:12/اپریل (ایس او نیوز)میڈیا کے مختلف ذرائع کا استعمال کرتےہوئے اشتہار بازی کرنےو الی سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کو میڈیا سرٹیفکیشن حاصل کرنا لازمی ہوگا، اسبات کی اطلاع  اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دی۔

ڈی سی نے بتایا کہ ودھان سبھاانتخابات 2018کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست بھر میں انتخابی ضابطہ ٔ اخلاق نافذ ہوچکا ہے، جس کے پس منظر میں جو بھی سیاسی پارٹی یا امیدوار میڈیا کے مختلف النوع ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تشہیر کرنا چاہتی ہوں تو اُسے پہلے اایڈیشنل ڈی سی کی صدارت والی میڈیا سرٹیفکیشن سیل کے ذریعے طئے شدہ فارم میں عرضی سونپنا ہوگا اور ایک سند لینا ہوگا۔

پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ ڈی سی دفتر کے ایم سی ایم سی کمیٹی کمرے میں متعینہ عرضی فارم دستیاب ہیں۔ میڈیا میں اشتہار دینے سے تین دن پہلے متعلقہ ڈی وی ڈی (الکٹرانک فارم) کی دو نقل سونپنی ہوگی ، جہاں انتخابی ضابطۂ اخلاق کو دھیان میں رکھتے ہوئے کسی بھی خلاف ورزی کے نقاط نہ ہونے کی تصدیق کرلینے کے بعد دو دن میں مصدقہ سند دی جائے گی۔ اگر اس پر کوئی اعتراض ہوتو ڈی سی کی صدارت والی کمیٹی میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

اسی طرح ایل ای ڈی سواری کے ذریعے اشتہاربازی کرنےوالی سیاسی پارٹیوں کو ایل ای ڈی سواریوں کے لئے کرناٹکا چیف الیکشن کمشنر سے تصدیق نامہ لینا ضروری ہوگا اور ایل ای ڈی پردے پر تشہیر ی اشیاء کی جانچ کے بعد ضلع سطح کی سرٹیفکیشن سیل منظوری دے گی۔ ایل ای ڈی سواریوں کے ذریعے تشہیر بازی، الکٹرانک میڈیا ٹی وی ، کیبل ٹی وی ، بلک ایس ایم ایس ، ای پیپرجیسے ذرائع سے تشہیربازی کے لئے انکزر اے عرضی فارم کی درخواست دینا لازمی ہے ۔ اسی طرح میڈیا کے لئے بھی ضروری ہوگا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی یا امیدوار کی تشہیر کرنےسے پہلے منظور نامہ اور ڈی سی دفتر کی طرف سے سند کی تصدیق کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔