کاروار: سمندر میں لائٹ فشنگ میں مصروف 6ماہی گیربوٹ ضبط : فی کس 1لاکھ روپئے جرمانہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th January 2018, 6:38 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :29/ جنوری (ایس اؤنیوز)سمندر میں لائٹ فشنگ پر پابندی عائد کرنےکے بعد سخت کارروائی کرتے ہوئے کوسٹل سکیورٹی گارڈ نے جنوری 21سے 25تک کل 6ماہی گیر کشتیوں کو ضبط کرلینے کی پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری ملی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق کوسٹل گارڈ نے ضبط شدہ ماہی گیر بوٹوں کو محکمہ ماہی گیر کو منتقل کیاتو محکمہ کے نائب ڈائرکٹر نے بوٹ مالکان پر فی کس 1لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔

سمندر میں لائٹ فشنگ کرنےو الی کدمبیشور-2،شری متسیا کاتیائنی ، فردوس، ساویتری ، لکشمی نارائن اور شری سائی بابا کشتیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ کارروائی میں کوسٹ گارڈ کے کمانڈنگ آفیسر اویناش چٹگوپی سمیت عملہ شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...