کاروار میں مسلسل بارش کے نتیجےمیں ماہی گیری ٹھپ : ماہی گیر بری طرح متاثر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th August 2018, 7:05 PM | ساحلی خبریں |

کاروار   :14/ اگست (ایس اؤ نیوز)ہرسال اگست کے مہینےمیں ماہی گیر سمندر میں مچھلی شکار کے لئے نکلتےہیں، لیکن امسال اگست کے دوسرے ہفتےسے جاری طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش  نےجہاں رہائشی علاقوں ، زراعت وغیرہ کو متاثر کیا ہے وہیں ماہی گیر پر بھی اس کے کافی اثرات نظر آرہے ہیں۔ دوتین کی بارش کو دیکھتے ہوئے ساحلی علاقے میں  ماہی گیری پوری طرح ٹھپ ہوجانے سے ماہی گیر مشکلات میں ہیں۔

اچانک چلنے والی تیز رفتار ہوائیں، سمندر میں اٹھنے والی طوفانی لہریں ماہی گیروں کو ساحل سے نکلنے کی اجازت نہیں دے رہی ہیں۔ ماہی گیر اپنی کشتیوں کےساتھ ساحل پر انتظارمیں ہیں کہ تھوڑا سا بھی موقع ملے ، ہواکی رفتار اور بارش میں کمی کے آثار نظر آتے ہی سمندر میں مچھلی شکار کے لئے نکل پڑیں۔ مگر کیا کریں، ہواؤں اور موجوں میں کوئی کمی نہ ہونے سے ماہی گیر کنگال ہوگئے ہیں۔زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔  جولائی کی پابندی ختم ہونے کے بعدماہی گیر   دو تین دن  ہی سمندر میں مچھلی شکار کئے تھے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پچھلے 4دنوں سے ماہی گیر کشتیاں ساحل پر لنگر ڈالے انتظارمیں ہیں، لیکن موسم میں تبدیلی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں، حالات ایسے ہی جاری رہیں تو ماہی گیروں کی زندگی  اجیرن ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...