کاروار: بی جے پی ترجمان ڈاکٹر امبیڈکر کو ملک غدار کہنے پر امبیڈکر سینا کا احتجاج : میمورنڈم اور پتلا نذر آتش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th August 2017, 9:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:18/اگست (ایس اؤنیوز) کنڑا نیوز چینل کے ایک مذاکرے میں بی جے پی پارٹی کے ترجمان کی طرف سے معمارِ دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی توہین کرتے ہوئے انہیں ملک غدار کہے جانے پر کاروار میں امبیڈکر سینا کی طرف سے متعلقہ ترجمان کے خلاف قانونی کارروائی اور حدپار کئے جانے کا مطالبہ لے کر ڈی سی کے توسط سے ریاستی وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم سونپ کر پتلا نذرآتش کیا گیا ۔

ڈاکٹر امبیڈکر سینا کے ضلعی صدر پریم کمار کی قیادت میں دیگرعہدیداروں اور ذمہ داروں کے ساتھ سونپے گئے میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ 9اگست 2017کو ریاست کے کنڑا نیو ز چینل سورنا میں بھارت چھوڑو تحریک پر مذاکرہ چل رہاتھا اس میں شریک ہوئے بی جےپی کے ترجمان تیجسوی سوریا نے معمارِ دستور، قومی ہیرو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے متعلق توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرکے انہیں ملک غدار کہتے ہوئے انہیں ذلیل کیا ہے۔ جب ساری دنیا ڈاکٹر امبیڈکر کو معلومات کا خزانہ کہہ رہی ہے اور ہمارے ملک بھارت میں مظلوموں کا استحصال اور ظلم کیا جارہاہے، دراصل ملک کے مسیحا کی توہین کرنا ہی ملک غداری ہے، ڈاکٹر امبیڈکر ایک چھوت چھات والی ذات میں جنم لینے پر سنگھ پریوار والے انہیں کم نظر سے دیکھتے رہے ہیں، اس معاملے میں متعلقہ تیجسوی سوریا کے خلاف دلت ظلم قانون کے تحت قانونی کارروائی کرنے اور انہیں حدپار کرنےپر زور دیا گیا ہے۔ میمورنڈم سونپنے کے بعد کارکنان نے تیجسوی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر پریم کمار کے علاوہ جنرل ناظم وشوناتھ الویکر، جنرل سکریٹری سنجئے ناگیکر، معاون سکریٹری تکارام ہری کنتر، تنظیمی سکریٹری ونایک کرننگ، جوائنٹ سکریٹری موہن پٹگار، کاروار سکریٹری بال کرشنا درگیکر، یوتھ صدر راہول بھوگلے،تشا نائک، ناگرتنا بھینگے، تنوجا ہولسوار ، پرشانت، شنکر، پروین ہریجن، مہا دیو ، سچن وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...