کاروار:خشک سالی سے نمٹنے کے لئے پیشگی ضروری اقدامات کرنے ڈویزنل کمشنر کی ہدایات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2017, 9:41 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:16/جنوری  (ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع کے کچھ تعلقہ جات میں بارش کم ہونےکی وجہ سے خشک سالی کا سامنا ہے، ایسے مقامات پر پینے کا پانی ، جانوروں کے لئے چارہ وغیرہ پہنچانے کے لئےپیشگی طورپر مناسب اقدامات کرنے کے لئے بیلگام ڈویزن کے علاقائی کمشنر این جئے رام نے افسران کو ہدایات دیں۔

ضلع ڈی سی ، ایس ایس نکول نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اترکنڑا ضلع میں ہلیال، سداپور، یلاپور اور منڈگوڈ تعلقہ جات کو خشک علاقہ کے طورپر اعلان کیا گیا ہے، جہاں آئندہ دنوں میں پینے کے پانی کو لے کر 321دیہات میں مسائل پید اہوسکتے ہیں، جانوروں کے لئے چارہ کی کمی ہوسکتی ہے، اور دیگر ریاستوں سے چارہ کی سپلائی پر پابندی عائد ہے۔ جس کے لئے ماجالی اور جوئیڈاتعلقہ کے انموڑا چک پوسٹ پر محکمہ مویشی کے عملے کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ مختلف منصوبہ جات کے تحت پینےکے پانی کےجو منصوبے جاری ہیں انہیں مکمل کرنے اور دیہی علاقوں  میں پینے کے پانی کی سپلائی کرنے محکمہ کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

خشک زدہ علاقوں میں فصل کو بھی نقصانات  ہونے کی وجہ سے اِن پُٹ سبسڈی کے تحت کل 33995 کسان بینک کھاتوں کی جانکاری حاصل کرنا باقی ہے۔ ابھی تک 29491کسان بینک کھاتوں کی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔ کل 9153کسانوں کی تفصیلات کو زمین معاوضہ سافٹ وئیر سے منسلک کیا گیا ہے۔ خشک سالی سے متاثرہ تعلقہ جات میں پینے کا پانی، ان پٹ سبسڈی ، روزگار فراہمی منصوبہ جیسے دیگر خشک معاوضہ کاموں کو انجام دینے کے لئے ہر ایک تعلقہ جات سے ایک کے تحت کل 4نوڈل آفیسروں کو نامزد کیا گیا ہے۔روایات کے مطابق  ضلع میں 2787ملی میٹر بارش ہوتی ہے  لیکن 2191ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ 7100ہیکٹر زمین پر بیج بونا ہے ابھی تک 3843ہیکٹرپر ہی بیج بوئے گئے ہیں۔ کل 21فی صد بارش کم ہوئی ہے ۔ بیجوں کی کوئی کمی نہیں ہے، 2600کوئنٹل بیجوں کی ضرورت ہے ، 512کوئنٹل کی تقسیم ہوچکی ہے ابھی 713کوئنٹل کا ذخیرہ موجود ہے۔ پینے کے پانی منصوبے کے تحت ضلع کے لئے 16کام منطور ہوئے ہیں۔ 4کام مکمل ہوچکے ہیں، ایک جاری ہے، 11کاموں کا نفاذ ہونا باقی ہے۔ میٹنگ کے آخر میں ڈویزنل کمشنر جئے رام نے ہدایات دیں کہ خشک سالی سے نمٹنےمیں کوئی کسر باقی نہ رکھیں، خشک سالی میں اضافہ ہونےکا امکان ہے، وقت سے پہلے زیادہ توجہ دے کر کام کریں ۔ پینےکے پانی کے اصل مقامات کی نشاندہی کریں ، جو بھی کام خشک سالی سےنمٹنے کے لئے کئے جانے ہیں وہ ایک مہینہ میں مکمل کریں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...