بھٹکل میں ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک کا سرکاری اسپتال دورہ : ڈاکٹروں اور عملے کو لیا آڑے ہاتھ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th April 2017, 10:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18/اپریل(ایس اؤ نیوز)’’بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر چھٹی پر : حاملہ عورتیں ہوناور اسپتال جانے پر مجبور‘‘ کی سرخی کے ساتھ 15اپریل کو ساحل آن لائن نے بھٹکل سرکاری اسپتال کے ابتر انتظامات پر تفصیلی رپورٹ شائع کی تھی ، جو بعد میں دیگر مقامی زبان کے اخبارات میں بھی شائع ہوئی۔  رپورٹ پر فوری توجہ دیتے ہوئے اترکنڑا ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار پیر کو بھٹکل سرکاری اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منجوناتھ شٹی سمیت تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹھیک طرح سے کام کرنے کی سخت تاکید کی۔

ڈاکٹروں اور نرسوں کے ساتھ حالات کا جائزہ لینے کے دوران ایک ڈاکٹر نے بے رخی سے بات کرتے ہوئے اپنی مرضی کےمطابق چھٹی پر جانے اور اپنے مطابق کام کرنے کی بات کہی توضلعی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک نے کہاکہ تم کیا کرتے ہو، کتنے دن چھٹی پر جاتے ہو اس سے ہمیں کوئی لینا دینا نہیں ہے، تمہیں جو پسند ہے وہ تم کرو، ہمیں جو کرنا ہے وہ ہم کریں گے ، فی الحال تمہیں جو نوٹس دی گئی ہے اس کا جواب دینے کی بات کہتے ہوئے اسپتال کے سبھی عملے سے کہاکہ عوامی ضروریات کے مطابق کام کرو، عوام کے مسائل اور مریضوں کی صحیح دیکھ ریکھ کرو، انہوں نے تاکید کی کہ چھٹی پر جانا ہے تو ایک ہفتہ پہلے اپنے اعلیٰ افسرسے منظوری لے کر چھٹی کرو، مزید  بتایا کہ ایسا کرنے سے متبادل انتظامات میں آسانی ہوگی۔

ضلعی افسر جب ڈاکٹروں کو ہدایا ت دے رہے تھے تو اسی دوران عوام نے ضلعی میڈیکل آفیسر کے سامنے اسپتال میں ڈاکٹروں اور نرسوں اور دیگر عملے کے رویہ کا کچاچٹھا کھول کر رکھ دیا۔عوام نے کہا کہ اسپتال میں کوئی نظام نہیں ہے سب بدنظمی کا شکار ہے ،اکثر ڈاکٹر وقت پر نہیں آتے ، دیر سے آتے ہیں اورجلدی چلے جاتےہیں، آئے ہوئے مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلو ک کرتے ہیں، اچانک کبھی کوئی مریض علاج کے لئے اسپتال پہنچتا ہے تو یہاں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہوتا ہی نہیں ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کے درمیان بھی کوئی تال میل نہیں ہے ، سب اپنی مرضی کے مالک ہیں، جس کا برانتیجہ مریضوں کو بھگتنا پڑرہاہے۔ کچھ لوگوں نے ضلعی آفسر پر بھی راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے اس سے پہلے بھی آپ کی بھٹکل آمد کے موقع پر آپ کے سامنے ایسے کئی مسائل کو پیش کیا تھا، لیکن آپ نے بھی کوئی مضبوط کاروائی  نہیں کی ۔بس یوں ہی بھروسہ دے کر چلے گئے۔ عوام نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہمارے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی اور مریضوں کے ساتھ بہتر سلو ک نہیں اپنایا گیا تو ہمیں سخت احتجاج کرنا پڑے گا اور وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ٹویٹ کرکے اطلاع دینا پڑے گا ۔ عوام نے خاص کر دانت کے ڈاکٹر کے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر منجوناتھ شٹی، ڈاکٹر لکشمیش نائک، ڈاکٹر ستیش، ڈاکٹر سویتاوغیرہ موجود تھے۔

اسپتال کا معائنہ اور ڈاکٹروں  اور دیگر  عملے کے ساتھ گفتگو کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک نے بتایا کہ زچگی ڈاکٹر نہ ہونےکے بہانہ کرکے  حاملہ عورتوں کو دوسرے اسپتال کی طرف روانہ کرنا ڈاکٹر وں کی غفلت کی طرف واضح اشارہ کرتاہے، آئندہ ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ  سرکاری اصولوں کے مطابق خاطی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اترکنڑا ضلع کے بھٹکل سرکاری اسپتال کے تمام عہدوں پر ڈاکٹر وں کو تعینات کیا گیا ہے صرف ایک عہدہ خالی ہے اس کو بہت جلد پُر کرنے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ اتنی سہولیات کے باوجود یہاں صرف ڈاکٹروں اور عملے کی طرف سے مسائل کا انبار ہے، یہاں بہت ساری نرسس ہیں، کسی چیز کی کمی نہیں ہے، اخبارنویسوں نے جب میڈیکل آفیسر سے سوال پوچھا کہ جناب!یہاں بی پی ایل کارڈ کے مریضوں سے خون چک اپ جیسے میڈیکل ٹسٹ وغیرہ کے لئے ڈاکٹر رقم لیتے ہیں اس کو بند ہونا چاہئے ،تو اس  سوال پر بوکھلائے میڈیکل آفیسر نے مقامی عملےکی طرف رخ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’’کیا یہ سچ ہے ؟  انہوں نے پوچھا کہ آخر یہاں ہو کیا رہاہے؟  اس موقع پر  مقامی میڈیکل آفیسر نے جواب دینے کے بجائے خاموش رہنا بہتر سمجھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...