کتور کی رانی چنما ریاست کنڑا کی عظیم مجاہد ہ اور جہدکاروں کے لئے عملی نمونہ : کاروار میں ایڈیشنل ڈی سی پرسنا کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd October 2017, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:23/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)کتور کی رانی چنما کی شخصیت میں آزادی کاحوصلہ اور عوام سے لگاؤ ،پیار ومحبت کا رویہ ہم سب کے لئے ایک مثالی ہونے کا اترکنڑا ضلع کے ایڈیشنل  ڈپٹی کمشنر ایچ، پرسنا نے خیال ظاہرکیا۔

وہ یہاں ضلع پنچایت ، ضلع انتظامیہ اور کنڑا اور ثقافتی محکمہ کے اشتراک سےڈی سی دفتر ہال میں منعقدہ 193ویں کتور رانی چنما کی جینتی اتسوا کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انگریزوں کی خلاف کتورکی رانی چنما نےفوجی کی طرح جو جنگ کی وہ تمام مجاہدین آزادی کے لئے حوصلہ مند ہونے کی بات کہی۔

کاروار تعلیمی ضلع کے ڈی ڈی پی آئی پرکاش پی کے نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت پہلی مرتبہ کتورکی رانی چنما کی جینتی منا تے ہوئے جنگ آزادی کی ایک مجاہدہ کو عزت بخشی ہے۔ جھانسی کی رانی کی طرح رانی چنما کا نام بھی جنگ آزادی کی تاریخ میں درج ہے۔ اپنی جدوجہدمیں مصروف عورتو ں کے لئے رانی چنما ایک نمونہ ہونے کی بات کہی ۔

کتورکی رانی چنما کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے شرواڑ سرکاری ہائی اسکول کے استاد واسو دیو نایک نے کہاکہ رانی چنما کنڑا ریاست کی ایک عظیم مجاہدہ ہے۔ چندبرسوں کی زندگی میں چنما نے آزادی کے لئے جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ اپنے شوہر اور منہ بولے بیٹے کی اچانک ہوئی موت سے پست ہمت ہوئے بغیر جرأت سے جنگ لڑنے کا اپنے شہریوں کو حوصلہ دلایا۔ اپنی طرح جنگ میں لڑنے والے سنگولی رائینا کی حمایت کرتے ہوئے انہیں بیٹے کی نظر سے دیکھا۔ پروگرام میں کنڑا اور ثقافت محکمہ کے معاو ن ڈائرکٹر رام کرشنا نائک نے استقبال کیا ۔ مختلف محکمہ جات کے افسران اور عملہ پروگرام میں شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...