کاروار: مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف دلت تنظیموں کا بڑے پیمانے پر احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th October 2018, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:14/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) دلتوں کے خلاف ہتک آمیز تنقید کرنے کے علاوہ بار بار نازیبا بیانات دینے والے ضلع کے رکن پارلیمان مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف 30اکتوبر کو ضلع مرکز پر احتجاج کیا جائے گا۔ اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے انہیں موقع فراہم نہیں کرنے کا مطالبہ لےکر قومی صدر اور وزیر اعظم کو خط لکھنے کی بات کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی امبیڈکر کے ریاستی صدر چندرکانت کدرولی نے کہی۔

ضلع پتریکابھون میں پریس کانفرنس کے ذریعے با ت کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ ایم پی اننت کمار ہیگڈے دلت مخالف ہیں۔ پانچ مرتبہ لوک سبھا کو منتخب ہونے کے باوجود پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے مختص امداد کا مناسب استعمال نہیں کیا ہے۔ دلتوں کو کتوں سے مماثل قرار دیتے ہوئے بیان دیا ہے۔ اس کے علاوہ حال میں انہوں نے کہاہے کہ ہم اقتدار پرسیاست کرنے کے لئے ہی آئے ہیں سماجی خدمت کے نہیں کا بیان دیتے ہوئے غیر سنجیدگی کامظاہرہ کیاہے۔ یہ سب ان کی دلت مخالف ذہنیت کو ظاہر کرتےہیں۔ سبھی  دلت تنظیمیں ایسی ذہنیت کی مذمت کرتی ہیں۔ اننت کمار کے خلاف ضلع کے سبھی دلت تنظیموں کے ساتھ متحدہ طورپر 30اکتوبر کو کاروار میں بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔ ضلع انتظامیہ کی معرفت ریاستی گورنر کو میمورنڈم دینے کی جانکاری دی ۔

چندرکانت کدرولی نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھاانتخابات کے دوران ہمارے ساتھ تمام دلتوں نے اننت کمار ہیگڈے کو ووٹ دیا تھا کیونکہ ہم چاہتے تھے دیش پانڈے کا خاندان سیاست میں ترقی نہ کرے ۔ لیکن اننت کمار اب دلت مخالف بن گئے ہیں۔ اس مرتبہ ہم ان کا تعاون نہیں کریں گے اور اس بات کی بھی کوشش کریں گے وہ امیدوار نہ بنے۔

پریس کانفرنس میں دلت صدر نے ایم پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی ضلع کے انکولہ اور یلاپور تعلقہ میں ہی پسماندہ طبقات کے لئے مختص امداد تقسیم کئے ہیں بقیہ تعلقہ جات کو نظر انداز کئے ہیں۔ 6مرتبہ ایم پی ہونے کے باوجود امداد کے استعمال میں بہت پیچھے ہیں۔ دلتوں کے لئے مختص امداد کو خرچ نہیں کرنے کی آخر کیا وجہ ہے کہتے ہوئے ایم پی سے جواب دینے پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ لو ک سبھا انتخابات میں انہیں ٹکٹ نہ دے کر کسی اور کو دینے کا مطالبہ لے کر قومی صدر کو خط لکھنے کی بات کہی۔ پریس کانفرنس میں دلت تنظیم کے ترکپا چکیری ، آنند ڈی مادر، بسوراج مارڈگی، منجوناتھ دوڈمنی ، گریش این ایس ، تمنا مکری وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...