کاروار: شہری بلدی اداروں کے انتخابات۔ای وی ایم میں امیدوار کا فوٹواور’ نوٹا ‘کا آپشن تو رہے گامگر نہیں ہوگی وی وی پیاٹ کی سہولت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th August 2018, 6:38 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 5؍اگست (ایس او نیوز) شہری بلدی اداروں کے جو انتخابات ہونے جارہے ہیں اس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہونگی۔ اس میں امیدوار کے فوٹو بھی ہونگے اور ووٹر کے لئے ’نوٹا‘ کا حق استعمال کرنے کی سہولت بھی رہے گی ۔لیکن اسمبلی الیکشن میں جس طرح ووٹنگ مشین کے ساتھ ووٹ کی تصدیق کرنے والی مشین ’وی وی پیاٹ‘ کا استعمال ہواتھا وہ اس بلدیاتی الیکشن میں نہیں ہوگا۔

ضلع شمالی کینرا کے جملہ 8 بلدی اداروں میں 29اگست کو الیکشن ہونے والا ہے۔ ان شہروں میں جہاں انتخاب ہونا ہے، وارڈوں کے حساب سے ریزرویشن کاعمل پورا ہوچکا ہے ۔جملہ 200وارڈس کے لئے 259پولنگ بوتھس مختص کیے گئے ہیں۔310الیکٹرانک مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔ ہر ایک پولنگ بوتھ کے لئے چار افراد پر مشتمل عملہ متعین کیا گیا ہے۔

حالانکہ ووٹنگ مشینیں ہیاک کیے جانے اور اس کا غلط استعمال کیے جانے کی شکایتیں سیاسی پارٹیوں کی طرف سے عام ہونے کے بعدمرکزی الیکشن کمیشن کی طرف سے اسمبلی الیکشن میں وی وی پیاٹ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔مگر اب بلدی اداروں کے لئے اس کے استعمال کے تعلق سے ریاستی الیکشن کمیشن نے کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔ 

معلوم ہو اہے کہ ضلع شمالی کینرا میں بلدی انتخابات  کی ووٹرلسٹ میں خواتین ووٹرس کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق فی الحال جہاں انتخابات ہونے ہیں وہاں پر جملہ 227643ووٹرس میں 1,13,088مر د اور 1.14,555خواتین ووٹرس موجود ہیں۔اس طرح مردوں کے مقابلے میں 1467خواتین ووٹرس زیادہ ہیں۔ کاروار، سرسی، ڈانڈیلی، انکولہ اور یلاپور میں خواتین ووٹرس کی تعداد زیادہ بتائی جاتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...