کاروار:شہر کے اے ٹی ایم نقد رقم سے خالی خالی :گاہک گھوم گھوم کر پریشان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th April 2018, 7:38 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:16/اپریل (ایس او نیوز)شہر کے سبھی اے ٹی ایم نقد رقم سے خالی خالی ہونے کے نتیجے میں گاہک اِدھر اُدھر گھوم گھوم کر پریشان ہو رہے ہیں۔بینک والے اے ٹی ایم میں نقد رقم جمع کرنے کے کچھ ہی دیر میں خالی ہونے سے عوام میں کئی شکوک و شبہات بھی پیدا ہورہے ہیں، اے ٹی ایم کے سامنے ’’نوکیش‘‘،’’آؤٹ آف سرویس ‘‘ کے بورڈ دیکھ دیکھ کر گاہک بیزار ہوگئے ہیں۔

اسپتال میں علاج کے لئے ، دور دراز مقامات کے سفر کے لئے ، یومیہ اخراجات سمیت کئی کاموں کے لئے نقد رقم کی ضرورت ہوتی ہے ، گاہک اے ٹی ایم سے اے ٹی ایم گھومتے رہنےکے باوجود نقد رقم مل نہیں پارہی ہے۔ جس سے عوام ناراض ہوکر ملامت کرتے دیکھے گئے۔

ایس بی آئی میں نقدرقم کی قلت : شہر میں مختلف بینکوں کے 30سے زائد اے ٹی ایم ہیں، قریب 27بینکوں کی 35سے زائد شاخیں یہاں موجود ہیں، اے ٹی ایم میں نقد رقم جمع کرنےکے لئے کانٹراکٹ دیا گیا ہے، متعلقہ کمپنی کے لوگ اے ٹی ایم میں نقد رقم جمع کرتے رہتے ہیں۔ مگر اس سلسلے میں بینک ملازمین سنگھ کے ضلع جنرل سکریٹری واسودیو شیٹھ نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے ضرورت کے مطابق نقد رقم مہیا نہیں کی جارہی ہے۔ جس کے نتیجے میں جتنی رقم گاہک بینک میں جمع کرتے ہیں اتنی ہی رقم اے ٹی ایم میں جمع کی جارہی ہے۔

جب اس کی وجہ تلاش کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ سال پہلے ہی ریزرو بینک آف انڈیا شہر کو نو کیش سٹی قرار دے کر اعلان کیاہے اور دباؤ ڈالا ہے کہ عوام کو ڈیجیٹل لین دین کی طرف ترغیب دیں۔ انہی وجوہات کی بنا زائد نقد رقم کی سپلائی بند ہوئی ہے۔چونکہ اب انتخابات کا زمانہ ہے خطیر رقومات جمع کرنےو الے بڑے بڑے سرمایہ دار اور صنعت کار پہلے کی طرح نقد رقم بینکوں میں جمع نہ کرتے ہوئے بینک سے رقم لےرہے ہیں، جس کا راست اثر بینک دیگر گاہکوں پر دیکھا جارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...