کاروار:بچہ شادی ایک سماجی بیماری ہے اس کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری :ڈی سی نکول

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th September 2017, 10:53 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:13/ستمبر (ایس اؤنیوز)ہمارے سما ج اور معاشرے میں آج بھی بچہ شادی جیسی رذیل روایت کا جاری رہنا شرمنا ک ہے اس کی روک تھام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہونے کی اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے بات کہی ۔

ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت ، محکمہ خواتین واطفال کے اشتراک سے ضلع پنچایت ہال میں مختلف محکمہ جات کے تعاون سے بچہ شادی کے انسداد کے متعلق منعقدہ ضلع سطح کے ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے وہ خطاب کررہے تھے۔ پروگرام میں ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر ایل چندرشیکھرنایک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بچہ شادی کو روکنے کااہم ذریعہ دیہی سطح پر دیہی عوام میں بیداری پیدا کی جائے ، گرام سبھاؤں کااہتمام کریں اور مختلف محکمہ جات کے تعاون سے انہیں سمجھانے کی کوشش کریں۔

بچہ شادی انسداد قانون پر سنئیر سول منصف ٹی گوندیا نے لکچر دیتے ہوئے کہاکہ آج بھی ہمارے دیہی معاشرے میں لڑکی کو ایک بوجھ سمجھا جاتا ہے اور اس کی جلدی شادی کردی جاتی ہے۔ بچہ شاد ی سماجی برائی اور بیماری ہے، بچہ شادی قانونی طورپر جرم ہونے کے باوجود عوام کو اس کا شعور نہیں ہے ، عوام میں اس سلسلے میں قانونی بیداری پیدا کرنی چاہئے ، ورنہ ایسے قانون بے کار ہیں ، نابالغوں کی شادی کرنے سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں۔ لڑکی ہوکہ لڑکا، ہرکسی کی بچہ شادی کو روکنا ضروری ہونے کی بات کہی۔

ڈی سی آئی بی کے پولس انسپکٹر شرن گوڈا نے بچہ شادی کو روکنے میں مختلف محکمہ جات کے آپسی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بچہ شادی کو روکنا صرف پولس محکمہ کا ہی کام نہیں ہے۔ اس کی روک تھام کے لئے گرام پنچایت ، بلدیہ ، تعلقہ ، ضلع اور ریاستی سطح پر مختلف محکمہ جات متحرک ہیں، انہوں نے ورکشاپ میں شامل مندوبین سے کہاکہ بچہ شادی کی اطلاع دینے والوں کا نام مخفی رکھا جائےگا نڈر ہوکر کام کریں اور بچہ شادی کوروکیں۔ محکمہ خواتین واطفال کے ڈپوٹی ڈائرکٹر راجیند ربیکل نے صدارت کرتے ہوئے 2006بچہ شادی انسداد قانون کو ضلع بھر میں نافذ کرنا ہمار ااہم مقصد ہونے کی بات کہی۔ ورکشاپ میں مختلف محکمہ جات کے افسران ، عملہ ، این جی اؤز کے عہدیداران وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔