بی ایس این ایل کی طرف سے ضلع اُترکنڑا کے دس نئے مقامات پر وائی فائی کی سہولت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th August 2016, 9:14 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 27/اگست (ایس او نیوز) بی ایس این ایل کے جنرل منیجر جی آر روی کے مطابق ضلع شمالی کینرا کے مزید دس نئے مقامات پرجلد ہی وائی فائی کی عام سہولت فراہم کی جائے گی۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر روی نے بتایا کہ کاروار کے میڈیکل کالج، رویندرا ناتھ ٹیگور بیچ، گرین اسٹریٹ کے علاوہ بھٹکل کے انجمن انجینئرنگ کالج ہاسٹل، مرڈیشور بیچ،سداپور تعلقہ کے کانگوڈ،گوکرن اوم بیچ، کوُڈلے بیچ، سرسی اے پی ایم سی اور ڈانڈیلی کے گنیش گُڑی اووڈس فاریسٹ میں یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم پر عمل کرنے کے لئے ضروری مشینیں اور آلات ستمبر میں موصول ہونگی۔ 

بی ایس این ایل لینڈ لائن والوں کو امسال ۵۱ /اگست سے نئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے تحت اتوا ر کے دن ۴۲ گھنٹے اور پیر سے سنیچر تک رات کے ۹ بجے سے صبح کے سات بجے تک کسی بھی مقام کے لینڈ لائن یا موبائل فون کو مفت کال کی جاسکے گی۔ البتہ اس سہولت کو پانے کے لئے ہر مہینہ 49روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔پہلے چھ مہینوں تک یہ سہولت جاری رہے گی اس کے بعد اسے عام پلان میں تبدیل کیا جائے گا۔یہ سہولت پانے کے لئے کوئی اضافی چارج نہیں ہے۔ 

مسٹر روی نے بتایا کہ ضلع کے ۶۲۲ مقامات پر بی ایس این ایل تھری جی ٹاور تعمیر کرنے کاکام تیز رفتاری سے جاری ہے۔بی ایس این ایل میں نئی افرادی بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے بعض جگہوں پر مرمت کے کاموں میں دشواری ہورہی ہے۔ پھر بھی گاہکوں کوبہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے اب ٹھیکے کی بنیاد پر کام دینے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کے دیہی علاقوں میں ہر جگہ ٹیلی فون رابطہ فراہم کرنے کاکام پورا کیا جائے گا۔اس موقع پر بی ایس این ایل کے ڈپٹی جنرل منیجر (ایڈمنسٹریشن) وی این بھٹ، ڈپٹی جنرل منیجر (ایکزیکٹیو) نذیر شیخ، جی جی بھٹ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...