’اسٹِلٹ اسکیٹنگ‘ میں کاروار کے 5سالہ لڑکے نے قائم کیے 4ورلڈریکارڈس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th June 2018, 7:02 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 4؍جون (ایس اونیوز) ’اسٹِلٹ اسکیٹنگ‘ میں کاروار کے 5سالہ لڑکے شیام سومنت ہیبلے کر نے ایک ہی دن میں 4ورلڈریکارڈس قائم کیے ہیں۔کائیگا رولر اسکیٹنگ کلب کے ٹرینر دلیپ ہانابرنے بتایا کہ شیام سومنت نے 2کیلومیٹر کی اسکیٹنگ سب سے کم وقت میں پوری کی ہے۔

دلیپ کا کہنا ہے کہ اسٹلٹ اسکیٹنگ ایک بہت ہی دشوارایڈوینچر اسپورٹ ہے اور ہندوستان میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک پانچ سالہ بچے نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ماروتی منگل کاریالیہ میں منعقدہ اس شو کو دیکھنے کے لئے سیکڑوں افراد موجود تھے۔شیام نے دس کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 2کیلومیٹر تک اسیکٹنگ کی۔500میٹر تک مسلسل فارورڈ اسکیٹنگ کی۔

ایشیئن بک آف ریکارڈس نے اس شو کے لئے انٹرنیشنل پروٹوکول آف ریکارڈس کے مطابق رہنمااصول جاری کیے تھے ۔’شیامس اسٹِلٹ اسکیٹ اسٹنٹ ‘کے اس موقع پر ایشیئن بک آف ریکارڈس، ریکارڈ ہولڈر ری پبلک (یوکے) ، پرفیکٹ بک آف ورلڈ ریکارڈس، ہائی رینج بک آف ریکاڈس اور انڈیا بک آف ریکارڈس کے نمائندے موجود تھے۔شیام کے والدین پوجااور سومنت نے بتایا کہ شیام جب 2سال کا تھا تو اس نے اسکیٹنگ کی پریکٹس شروع کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔