ملپے سے گم شدہ ماہی گیر کشتی معاملہ میں نیا موڑ: نیوی کے افسران نے مانا کہ جنگی جہاز سے ہواتھا کشتی کا تصادم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th January 2019, 7:15 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو23؍جنوری (ایس او نیوز) مہاراشٹرا میں سندھو درگ کے قریب سمندر میں ماہی گیری کے دوران مچھیروں سمیت لاپتہ ہونے والی کشتی ’سوورنا تریبھوجا‘ کے تعلق سے اب ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے اور تحقیقاتی افسران کو یقین ہوگیا ہے کہ اس ماہی گیر کشتی کی ٹکر بحریہ کے ایک جنگی جہاز’آئی این ایس کوچی‘ سے ہوئی اور ماہی گیر کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

اعلیٰ ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق 22جنوری کو کاروار میں نیوی کے سینئر افسران اور ضلع اڈپی اور شمالی کینرا کے افسران کی مشترکہ نشست منعقد ہوئی ، جس میں نیوی کے افسران نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ16دسمبر کوکاروار سے گزرتے وقت بحریہ کے جہاز ’آئی این ایس کوچی‘ کی تہہ کو کسی ٹھوس چیز سے نقصان پہنچنے کا جو معاملہ سامنے آیا تھا، وہ گم شدہ ماہی گیر کشتی سے ٹکرانے کا ہی معاملہ ہے۔ اس تعلق سے مزید شواہد اورمعلومات دو ایک دن کے اندر ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ بحریہ کے جنگی جہاز ’کوچی‘ کی تہہ کو نقصان پہنچنے کی بات پتہ چلنے کے بعد نیوی کی طرف سے کوسٹ گارڈکو اس بات کی جانچ کرنے کے لئے کہا تھاکہ کہیں کسی ماہی گیر کشتی سے جہاز کے ٹکرانے اور نقصان پہنچنے کا معاملہ تو نہیں ہوا ہے۔اس ہدایت کے پس منظر میں مہاراشٹرا کی لوکیشن میں ماہی گیری کرنے والی کشتیوں کے بارے میں کوسٹ گارڈ نے16سے20دسمبر تک رتنا گیری بندرگاہ پر تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ تمام کشتیاں محفوظ ہیں اور کسی بھی کشتی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔لیکن سوورنا تریبھوجا کی کشتی لاپتہ ہونے کا معاملہ اس کے بعد روشنی میں آیاتھا۔

سات ماہی گیروں سمیت لاپتہ ہونے والی کشتی کے تعلق سے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی تھیں۔ جس میں غالب امکانات یہی بتائے جارہے تھے کہ کشتی کو کسی نے اغواکرلیاہے یا پھر وہ ہندوستانی سمندری حدود سے باہر نکل کر کسی غیر ملکی سرحد میں داخل ہوگئی ہے۔ دہشت گردوں کے ذریعے اغوا کیے جانے کا شبہ بھی بڑے زور و شور سے جتایا جارہاتھا۔اس دوران گوا کے سمندر میں بیتول کے مقام پر کشتی سے ڈیزل رِسنے کی علامات ملنے کے بعد کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے اس بارے میں بھی تحقیقات کیں۔لیکن اب تحقیقاتی افسران اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بحریہ کے جنگی جہاز سے ٹکرانے کے بعد کشتی تباہ ہوگئی ہے۔

مگر اس نئی تھیوری کو ماہی گیر ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ کیونکہ ان کے مطابق ماہی گیر کشتی میں ایسی بڑ ی تیز روشنی ہوتی ہے ، جو یہ بتاتی ہے کہ کشتی سفر کررہی ہے یا  سمندر میں رکی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ الارم سسٹم بھی موجود ہوتا ہے، جس سے ایک کیلومیٹر کی دوری پر ہی پتہ چل جاتا ہے کہ ماہی گیر کشتی کہاں ہے اور کیا اس کے کسی جہاز یا دوسری ماہی گیر کشتی کی راہ میں آنے کا امکان ہے۔اس لئے جنگی جہاز کے ساتھ ٹکرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ ان کا سوال یہ بھی ہے کہ اگر ایسا حادثہ واقع ہوا بھی ہے تو اب تک کشتی یا ماہی گیروں کے باقیات کہیں پر بھی دستیاب کیوں نہیں ہوئے۔کشتی کے اندرتقریباً دس ہزار لیٹر ڈیزل موجود ہوتا ہے ، تصادم کی صورت میں وہ ڈیزل سمندرکی سطح پر بہتا ہواملنا چاہیے تھا۔جب ایسی کوئی ٹھوس علامت موجود نہیں ہے تو پھر جنگی جہاز سے ٹکراکر تباہ ہونے کی بات سمجھ سے باہر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...