کاروار بحرعرب میں کشتی اُلٹنے کا معاملہ؛ سمندر میں غرق لڑکی کی نعش برآمد، لڑکے کی تلاش جاری؛ ایک ہی خاندان کے سات لوگوں کی ادا کی گئی آخری رسومات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th January 2019, 2:49 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار24/جنوری (ایس او نیوز) پیر  کو بحر عرب میں ایک کشتی اُلٹنے کے نتیجے میں  خواتین اور بچوں سمیت جو 16 افراد غرقاب  ہوئے تھے، اُن میں سے ایک  لڑکی کی نعش کل بدھ کو گوکرن  کے قریب بیلیکرے سے برآمد کی گئی ہے، جس کی شناخت سات سالہ کیرتی سومپّا بیلاولاکوپّا کی حیثیت سے کی گئی ہے، اب صرف ایک 10 سالہ لڑکا سندیپ پرسپّا بیلاولا کوپّا کی نعش ملنی باقی ہے جس کی تلاش ہنوز جاری ہے۔

خیال رہے کہ  پیر21جنوری  کو کاروار سے قریب پانچ کلو میٹر دور کورم گڑھ جزیرہ پر  منعقدہ  تہوار میں  شریک ہونے کے بعد دوپہر قریب تین بجے یہ سبھی  لوگ ایک بوٹ پر سوار ہو کر واپس کاروار ساحل آرہے تھے، جس کے دوران سمندر میں اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر کشتی اُلٹ گئی تھی۔ بتایا جارہا تھا  کہ کشتی پر جملہ 35 لوگ سوار تھے، مگر اب تازہ اطلاع یہ ہے کہ بوٹ پر جملہ 37 لوگ سوار تھے  جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کے فوری بعد  پیر کو ہی آٹھ لوگوں کی نعشیں برآمد کی گئی تھی، اگلے روز یعنی منگل کو  چھ اور بدھ کو ایک نعش برآمد کی گئی، اس طرح اب ایک اور لڑکے  کی تلاش جاری ہے۔ بتایا جارہا تھا کہ  19 لوگوں کو بچایا گیا تھا جس میں سے دس لوگ  خود تیرتے ہوئے کنارے تک پہنچنے میں  کامیاب ہوگئے تھے، مگر اب تازہ اطلاع یہ ہے کہ جملہ 21 لوگوں کو بچایا گیا تھا، جس میں سے دو لوگ نیوی کی بوٹ پر سوار ہوکر کنارے پہنچنے کےبعد اپنے گھر چلے گئے تھے، جس کی وجہ سے اُن کا نام بچ کر آنے  والی فہرست میں درج نہیں ہوا تھا۔اطلاع کے مطابق  یہ دونوں سگے بھائی ہیں جن کا تعلق  ریاست مدھیہ پردیش کے جبلپور سے ہے، ان کی شناخت چیتن کمار اور مکیش کمار کی حیثیت کی گئی ہے ۔

ایک ہی خاندان کے نو لوگ حادثے میں ہلاک:  کورم گڑھ جزیرہ میں منعقدہ تہوار میں واپس آنے  کے دوران جو کشتی اُلٹ گئی تھی اُس میں ہاویری کے  ایک ہی خاندان کے  13 لوگ سوار تھے جس میں سے چار لوگوں کو بچایا گیا، مگر 9 لوگوں کی جانیں تلف ہوئیں جن میں چھ بچے شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں  میں سے سات لوگوں کی آخری رسومات کل بدھ کو ضلع ہاویری کے ہوسور دیہات میں  ایک ساتھ ادا کی گئیں، آخری رسومات ادا کرنے کے کچھ ہی دیر بعد اسی خاندان کی ایک لاپتہ لڑکی کیرتی کی نعش بدھ شام کو برآمد ہوئی، اب اسی خاندان کے ایک دس سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہونی  باقی ہے۔ جس کے لئے کوسٹل سیکوریٹی پولس، انڈین نیوی اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار آج جمعرات صبح سے پھر  تلاشی مہم شروع کردی ہے، جس میں ہیلی کوپٹر کی مدد بھی لی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔