بھٹکل میونسپالٹی عمارت پر پتھرائو کا معاملہ : بی جےپی لیڈران گوندنائک اور کرشنانائک کو ضلعی سیشن کورٹ سے ملی ضمانت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th October 2017, 12:47 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)بلدیہ دکانوں کی تحویلی کارروائی کےدوران ہوئی ہنگامہ خیزی کو لے کر گرفتار ہونے والے  بی جےپی لیڈران گوندنائک اور کرشنا نائک آسارکیری کو ضلعی عدالت نے کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت منظور کرلی، جس کے ساتھ ہی دونوں آج کاروار جیل سے رہا ہو گئے۔

واضح رہے کہ 14ستمبر کوبھٹکل کی بلدیہ دکانوں کوتعلقہ انتظامیہ نے جب اپنی تحویل میں لینے کی کوشش کی تھی تو اُس  دوران رام چندرنائک نامی دکاندار  نے خود سوزی کی تھی جس کے دو روز بعد وہ  ہلاک ہوگیا تھا ۔اُس موقع پر  دکانداروں کی حمایت کرتےہوئے بی جے پی لیڈران کی قیادت میں بڑے پیمانےپر احتجاج  ہواتھا جس کے  دوران بلدیہ عمارت پر زبردست پتھراؤ ہواتھا  اور مبینہ طور پر پولس اہلکار کا کیمرہ چھیننے کی کوشش کی گئی تھیجس کو لےکر پولس نے بی جے پی لیڈران کے خلاف ڈکیتی کا کیس درج کیا تھا۔ احتجاج کے فوری بعد کچھ لوگ گرفتار ہوگئے تھے، جبکہ بی جے پی لیڈرس گوند نائک اور کرشنا نائک گرفتاری کے خوف سے بھٹکل سے فرار ہوگئے تھے،  مگر دو تین روز   بعد ہبلی میں ان دونوں کی گرفتار ی عمل میں آئی تھی۔ انصاف کی مانگ کرتے ہوئے دونوں لیڈران نے بھٹکل جے ایم ایف سی عدالت میں ضمانت کی عرضی داخل کی تو عدالت نے عرضی کو رد کر د یا جس کے بعد کاروارکے مشہور وکیل ناگراج نایک کے توسط سے ضلعی عدالت میں ضمانت کے لئے عرضی دی گئی تھی ۔ دو دن قبل عدالت میں شنوائی کے دوران وکیل ناگراج نایک نے اپنی تفصیلی بحث میں عدالت کو باور کرایا کہ ان دونوں کے خلاف جھوٹاکیس درج کیاگیا ہے۔ جس کے بعد اب ضلعی عدالت نے ان دونوں کی شرائط کے ساتھ ضمانت منظور کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت کی طرف سے لگائی گئی  شرائط میں کسی بھی طرح کی ریلی اور جلوس نہ نکالنے اور رہائی کے بعد  حمایتیوں کی طرف سے بھی ریلی نہ کئے جانے  کا حکم دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...