کاروار:اے ٹی ایم سکیورٹی گارڈ پر حملہ اور جان سے مارنےکی دھمکی :پولس تھانےمیں شکایت درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th October 2017, 4:59 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:6/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) بیمار ہونے کے باوجود اپنے خاندان کی دیکھ بھال کے لئے اے ٹی ایم سکیورٹی گارڈ کے طورپر کام کرنےو الے غریب شخص پر حملہ کرکے جان کی دھمکی دینےکے واقعہ کا پتہ چلاہے۔

اے ٹی ایم پر سکیورٹی گارڈ کے طورپر خدمت انجام دینے والے کو پریان نامی شخص نے اپنی بات نہیں ماننے کی وجہ سے بہت بری طرح پٹائی کی ۔ معاملے کو لے کر پولس تھانےمیں شکایت درج کرنے پر ملزم کا باپ سکیورٹی گارڈ کے گھر جا کر جان سے مارنےکی دھمکی بھی دی ہے۔

وائیل واڑا کے مکین ونود گاؤنکر زندگی گزارے کے لئے شہر کے ہبوواڑا روڈ پر موجود پنجاب نیشنل بینک کے اے ٹی ایم پر بطور سکیورٹی گارڈکے کام کرتاہے۔ ونود فالج زدہ ہونےسے ٹھیک طرح سے چل پھر نہیں سکتا، پھر بھی خاندان کی دیکھ بھال کے لئے کا م کرتاہے۔ 3اکتوبر کو سہ پہر 45-03کو وہیں کے مکین پریان نامی نوجوان راستے پر کھڑی بائک نکالنے کو کہا ہے ، لیکن جسمانی لحاظ سےمعذور ونود بائک نکالنےسے معذرت کرلی ۔ اتنی سی بات پر مشتعل ہوا پریان ، ونود کی خوب دھلائی کی ہے۔ اس کے بعد ونود اپنے ایک شناسا کے توسط سے 4اکتوبر کو پولس تھانےمیں شکایت داخل کی ہے۔ اے ٹی ایم پر موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں ماردھاڑ کی پوری واردات ریکارڈ ہوئی ہے۔ونود پولس سے انصاف کی امید لگائے ہوئے تھاکہ پریان کا باپ 5اکتوبر کوونود کے گھرپر جاکے جان سے مارنے کی دھمکی دیا ہے،گھروالوں سے گالی گلوج کی اوردھمکاتے ہوئے کہاکہ پولس سے ہمیں کچھ کرنا ممکن نہیں ہے ، تجھے کارمیں کہیں دور لے جاکر قتل کردونگا۔ جان کی دھمکی سے پریشان غریب ونود پولس سمیت عوام سے بھی انصاف کی گہار لگایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔