کاروار: گوری لنکیش قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ لے کر مختلف تنظیموں کی احتجاجی ریلی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th September 2017, 10:25 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:09/ستمبر(ایس اؤنیوز)سماجی کارکن ،صحافت کی بے باک و نڈرمجاہدہ گوری لنکیش قتل کی مذمت اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ لے کر روشن خیال ادیبوں ، کالم نگاروں ، دلت ، کسان ، مزدور، خواتین تنظیموں کے زیر اہتمام مشترکہ احتجاجی ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے اے سی شیوانند کرالے کے توسط وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم پیش کیا گیا ۔

شہر کے سبھاش سرکل پر جمع ہوئے مختلف اداروں اور تنظیموں کے ممبران نے گوری لنکیش قتل کی مذمت میں نعرے بازی کی ۔ اس کے بعد بس اسٹانڈ سے ہوتے ہوئے شہر کے اہم سڑکوں سے گزر کر ضلع ڈی سی دفتر کے پاس رک کر گوری لنکیش کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی مانگ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

اس موقع پر مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماجی خدمت گار، مفکر اور ایک صحافی کے طورپر اپنی شناخت پید اکرنے والی گوری لنکیش کا قتل انسانی عقل کو دنگ کردیتاہے، بے انصافی کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو قتل کرتے ہوئے شخصی آزادی کو دبانے کی لگاتار کوشش ہورہی ہے۔ اس پر قد غن لگاتے ہوئے شخصی آزادی کو ترجیح دینے کا فوری کام ہو۔ شخصی آزادی دستوری حق ہے جس کی حفاظت ہونی چاہئے۔ ریلی میں یمونا گاؤنکر، پروفیسر شری دھرنایک، راما نائک، بابو شیخ، مادھو نایک، رمیش گنگی ، شیام سندر گوکرن، ماروتی باڈکر، ناگیش نائک، رمیش بھنڈاری ، جی ڈی منوج، گنیش راتھوڑ وغیرہ موجود تھے۔

شہر میں اسی طرح کی جن شکتی ویدیکے کی جانب سے موم بتی کی مشعل نوحہ ریلی نکالتے ہوئے گوری لنکیش کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا گیا ۔ شہر کے متراسماج سے شروع ہوئی نوحہ ریلی شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے بلدیہ دفتر کے پیچھے نصب شدہ مہاتما گاندھی مجسمہ کے سامنے اختتام کو پہنچی۔ نوحہ ریلی میں جن شکتی ویدیکے کے مادھو نایک، کنڑا ساہتیہ پریشد کے سابق ضلعی صدر راما نائک، جارج فرنانڈیز، ٹیکسی یونین کے صدر سنتوش باندیکر، فادر ولسن فرنانڈیز، پربھاکر مالسیکر، شیوانند میتری، سدھارتھ نایک، خیرالنساء شیخ، ودیا رامانائک، بابو امبیگا، سرکاری انجنئیرنگ کالج کے طلبا وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...