کاروار:اپرنٹیس تربیت کے لئے عرضیاں مطلوب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd August 2017, 7:34 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:22/اگست (ایس اؤنیوز)سال 2017-2018کے ایس ایس ایل سی خصوصی منصوبے کے ماتحت علاقائی تشہیر اور میڈیاکے میدان میں خدمات انجام دینے کے لئے صحافت کے شعبہ میں ڈگری یا پوسٹ گریجویشن میں کامیاب بے روزگار اسامیوں کے لئے اپرنٹیس تربیت کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔

پسماندہ ذات کے 2طلبا کو میرٹ کی بنیاد پر اپرنٹیس تربیت کو ضوابط کے مطابق منتخب کیا جائے گا۔ اترکنڑا ضلع کے باشندوں کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔ امیدوار کنڑا زبان اور کمپیوٹر میں مہارت رکھتاہو، 22سے 38کے اندر عمر ہواور کسی بھی ملازمت سے منسلک نہ ہوں۔ تربیتی مدت کے دوران ماہانہ 20ہزار روپئے وظیفہ دیا جائے گا۔ خواہش مند امیدوار متعینہ فارم پُر کرکے دستاویزات کے ساتھ 6نومبر کی شام 5بجے سے پہلے ڈائرکٹر ،رابطہ عامہ اور نشریات محکمہ اترکنڑا ضلع کاروار میں اپنی عرضی سونپیں۔ زائد جانکاری کے لئے 08382-226344پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...